ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(649)
مورخہ 05.12.2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ عباس نگر اورتھانہ سٹی احمد پورشرقیہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان سجاد ، جہانزیب اکبر اورعبدالرحمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 280لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 03ملزمان شاہد اقبال، دانش اور سلیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد ریوالور32بور اور 02عددپسٹل 30بوربرآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، شراب، منشیات کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image