ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(671)
مورخہ 18.12.2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ 02روز کی مختلف کارروائیوں میں 17ملزمان گرفتار۔ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ومنشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ ، تھانہ عباس نگر ، تھانہ سمہ سٹہ، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ ، تھانہ اوچشریف اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 08ملزمان شان مسیح، شہزاد عرف سنی مسیح، مظہر حسین، رضا مسیح،شاہد پھل، ہاشم، جعفر اور فیصل رضوان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 370لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ کوتوالی، چنی گوٹھ، تھانہ اوچشریف ،تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 09ملزمان رشید ، جمشید ، اشرف عرف اچھو،دلشاد، ثنا اللہ ، اسلام، جاوید اقبال، صدیق بھٹی اور رمضان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06کلو 670گرام چرس ،920گرام ہیروئن اور 01کلو 960گرام افیون برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(672)
18.12.2023
بہاولپور( )ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع کے موجودہ موسمی صورتحال اور دھند کے باعث تمام تجارتی مراکز اور بڑی چھوٹی مارکیٹوں کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دئیے، ایس ڈی پی اوز تجارتی مراکز، کاروباری مارکیٹوں کا سیکیورٹی آڈٹ کریں، پٹرولنگ کرنے والے پولیس افسران اپنے علاقوں کے تجارتی مراکز کی سیکیورٹی چیکنگ کے ذمہ دار بھی ہوں گے، پولیس افسران تاجر برادری کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں لیں، ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایات جاری۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس معاشرے کے ہر طبقہ کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے موجودہ موسمی صورتحال اور دھند کے باعث ضلع بھر کے اہم تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلع پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ تاجر اور چھوٹے دوکاندار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر اور چھوٹے دوکاندار مکمل احساس تحفظ کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں، ڈی پی او نے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وہ تمام ایس او پیز پورے ہونے چاہیں جنہیں تجارتی مراکز کی سیکورٹی کے حوالے سے لازمی قرار دیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ پر جو افسران مامور ہوں گے وہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیکنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے، ڈی پی او نے کہا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس والے ہوں یا تاجر برادری کے نجی سیکیورٹی گارڈز، سب کا ہر قسم کے حالات کے حوالے سے تیار اور ہائی الرٹ رہنا ضروری ہے، ڈی پی او نے مزید ہدایت جاری کیں کہ ایس ڈی پی اوز خود نکلیں اپنے سرکلز میں واقع تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیک کریں، پولیس افسران کاروباری برادری سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدمات سے آگاہ کریں، بہاولپور پولیس تاجر برادری کے ساتھ مل کر اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی۔
ترجمان پولیس بہاولپور
*******************
image