PRESS RELEASE DATE 19.12.2023 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(673)

مورخہ 19.12.2023

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 05ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز ، تھانہ بغداد الجدید ، چنی گوٹھ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان تنویر مسیح، صفدر مسیح،واحد بخش بلوچ اور راشد ککس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20بوتلیں ولائتی شراب اور 170لیٹردیسی شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ عباس نگر پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے 01ملزم ناصر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(674)

مورخہ 19.12.2023

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظرڈی پی او آفس اور ضلعی انتظامیہ کی اہم تنصیبات میں فرضی مشقوں کا انعقاد ، فرضی مشقوں سے پیشہ ورانہ امور میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور فورس کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات کے مطابق موجودہ ملکی صورت حال و بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ڈی پی او آفس اور ڈی سی آفس میں فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ عملی مشقوں میں ضلعی پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس ، ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس نے حصہ لیا۔ایمرجنسی سائرن بجائے گئے اور پکار 15پر کالیں کی گئیں ۔ جس کے جواب میں ضلعی پولیس ، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس نے بروقت پہنچ کر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے فرضی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔دہشت گردوں کے خلاف فرضی مشقوں کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور ان کے آپس میں رابطے کو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آسانی کے ساتھ نمٹا جا سکے۔ فرضی مشقوں میں حصہ لینے والے پولیس افسران ، جوانوں و دیگر معاون اداروں کو انسداد کے حوالے سے مکمل بریف کیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کا رد عمل کیسا ہونا چاہیے ۔ سیکیورٹی کے حوالے سے کس طرح کے حفاظتی انتظامات اپنانے چاہئیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی معاملات میں وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

 
image