ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(675)
مورخہ 20.12.2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ،ضلع بھر میں نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ، جاری آپریشن میں 11ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں دیسی شراب کی کھیپ و چالو بھٹیاں برآمد ، ملزمان پابند سلاسل۔جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے نیوائیر نائٹ کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز، عباس نگر، ڈیرہ نواب صاحب، اوچشریف، خیر پور ٹامیوالی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 11ملزمان ظفر اقبال، حسنین، ظفرحسین، مزمل عرف مجی، افتخار احمد، شہباز تھہیم، فلک شیر، عطا محمد،خضر عباس، لطیف اور بشیر احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 847لیٹر دیسی شراب اور 03عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(676)
مورخہ 20.12.23
بہاول پور ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ مسافر خانہ پولیس کی قمار بازی ایکٹ کے تحت کارروائی ،16ملزمان کو دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان پابند سلاسل ۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پر امن معاشرے کی ضمانت ہے۔، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ مسافر خانہ پولیس کی قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی ،تھانہ مسافرخانہ پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر موضع گوٹھ غنی ناصر ٹانوری کے ڈیرہ سے جوا کھیلتے ہوئے 14ملزمان کو دائو پر لگی 55ہزار روپے سے زائد رقم سمیت گرفتار کرلیا۔عوام الناس کا ایس ایچ او اور ٹیم کو خراج تحسین، معاشرتی جرائم کی وجہ س نوجوان نسل کی تباہی کو روکنا مقصود ہے، ایس مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(677)
20.12.2023
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انویسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ کی زیر نگرانی محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹ B-1کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحان میں ضلع بہاول پورسے کانسٹیبلز نے شرکت کی۔امتحان دینے والے جوانوں کے لیے تمام سہولیات کا خصوصی طور پر انتظام کیا گیا۔ محنتی اور میرٹ پر آنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔ ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیل کے مطابق ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس کی سرپرستی میں اور ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ کی زیرنگرانی پولیس لائنز میں محکمانہ ترقی کے سلسلہ میں لسٹ B-1کے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحان میں ضلع بھر سے جوانوں نے شرکت کی ۔ تمام جوان اپنی ترقی کے لیے انتہائی پرجوش اور مکمل تیاری کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔لسٹ B-1کا امتحان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ محکمہ میں مسلسل ترقی کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے۔ امتحان کے تمام مراحل کی ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی نے بذات خود نگرانی کی ۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اس عمل میں 100فیصد میرٹ کو مدنظر رکھا جائے گا۔ محنتی اور میرٹ پر پورا اترنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔امتحان میں شفافیت اورمیرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام عمل کو بذریعہ ویڈیو کیمرہ محفوظ کیا گیاہے۔ ترقی کے عمل سے جوانوں کا مورال بلند ہوتا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائنز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اللہ یار سیفی، ڈی ایس پی لیگل II جام محمد محسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************
image