ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(226)
24.04.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 30سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔برآمدگی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے،غفلت برتنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 30سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں حاضر آکر مقدمات کی پراگرس کے متعلق بریف کریں، ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں تاکہ وہ سفر کی علت سے بچ جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(227)
24.04.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کا بہاولپور کے شہریوں کیلئے احسن اقدام،ڈکیتی،راہزنی اور چوری میںملوث ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،پولیس لائنز میں پروقار تقریب میں برآمد شدہ موٹر سائیکلز اور نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، شہریوں کولوٹنے والوں کی گرفتاریوں کے لئے بہاولپورپولیس دن رات کوشاں ہے، اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدیٰ حافظ نے پولیس لائینز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفرازخان کے احکامات کی روشنی میںاورڈی ایس پی سٹی سرکل محمد یونس کی سربراہی میں سٹی سرکل پولیس بہاولپورنے بڑی کارروائیاںکرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی اورچوری میں ملوث ملزمان سے دوران تفتیش مقدمات کو ٹریس آئوٹ کرکے لاکھوںروپے مالیت کی 39موٹرسائیکلز،آٹو رکشہ اور نقد رقم مبلغ 03لاکھ30ہزار روپے برآمدکرلی۔جس میں تھانہ بغدادالجدید پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے 10مقدمات میں 09عدد موٹرسائیکلیں اور 01عدد آٹورکشہ برآمد کیا۔ اسی طرح تھانہ سول لائینز پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے 25مقدمات میں02گینگز کو گرفتارکیا جن سے 18عدد موٹر سائیکلیں اور نقد رقم 01لاکھ روپے برآمد کی۔ گرفتارملزمان میں امتیاز، محبوب، شوکت، جواد، ارشد ، ندیم ، شاہد اور شہزاد شامل ہیں۔ جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے چوری کے 09مقدمات میںملزم حمزہ الطاف کو گرفتارکیا جس سے 06عدد موٹر سائیکلیں اور نقدرقم 01لاکھ 40ہزار روپے برآمد کی اور تھانہ کوتوالی پولیس نے چوری کے10مقدمات میںملزمان اصغر اور اویس کو گرفتارکرکے ان سے 06عدد موٹرسائیکلیں اور نقد رقم 90ہزار روپے برآمد کی۔برآمد شدہ مال مسروقہ ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدیٰ حافظ نے پولیس افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میںتقریب کے دوران اصل مالکان کے حوالے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد یونس، ایس ایچ اوز سٹی سرکل و دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پرشہریوںنے اپنے چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقد رقم ملنے پر ڈی پی او بہاولپوراور ایس پی انوسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او اسدسرفرازخان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں ۔جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدیٰ حافظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیںایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************
image