PRESS RELEASE DATE 26.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(230)

26.04.24 

بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 25 سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔برآمدگی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے، شہریوں کے مسائل بنیادوں پر حل کرنا اصل مقصد ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 25 سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں حاضر آکر مقدمات کی پراگرس کے متعلق بریف کریں، ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں تاکہ وہ سفر کی علت سے بچ جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(231)

26.04.24

بہاول پور( )ڈی پی او اسد سرفراز خان کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ، موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

)پریس ریلیز(232

مورخہ 26.04.24

بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی گزشتہ روز پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ۔ منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے۔ بجلی چوری کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کو بروقت  یقینی بنایا جائے، ڈی پی او اسد سرفرار خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول اور معاشرے میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور  تفتیشی افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بد عنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ انہوں نے بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اور گشت کے نظام کو موثر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کی بروقت تکمیل کو ہر صورے یقینی بنائیں۔میں ہر تھانے کی پراگرس اور ریکارڈ کو خود چیک کروں گا غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران کو سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

image