PRESS RELEASE DATE 27.04.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(233)

مورخہ 27.04.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ 02 روز کی مختلف کارروائیوں میں 25 ملزمان گرفتار۔ قمار بازوں سمیت اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور منشیات فروش بھی گرفتار ہو کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے، مقدمات درج، جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے بھی قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان عمران،غلام محی الدین ،بہادر علی ،عبدالحمید ، محمد ذیشان، محمد عدنان،محمد ہارون،محمد شہزاد ،عبدالوہاب،اشتیاق،محمد سعید ،محمد عمران،عامر علی اور عبید اللہ کو گرفتار کرکے ملزمان سے جوئے کا سامان اور دائو پر لگی رقم برآمد کر لی،۔تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ ، اوچ شریف اور قائمپور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03 ملزمان شکیل، عدنان فرید اور وسیم کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے93 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ مسافر خانہ، سمہ سٹہ اور صدراحمدپور شرقیہ پولیس نے 03 ملزمان نوید، اصغر اور واجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3520 گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی، صدر احمد پور شرقیہ اور بغداد الجدید پولیس نے 06 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04 عدد پسٹل 30 بور اور 01 عدد ریوالور 12 بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(234)

27.04.24 

بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 40 سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔برآمدگی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے، شہریوں کے مسائل بنیادوں پر حل کرنا اصل مقصد ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 40 سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں حاضر آکر مقدمات کی پراگرس کے متعلق بریف کریں، ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں تاکہ وہ سفر کی علت سے بچ جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

image