ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(245)
مورخہ 04.05.24
بہاولپور( )ڈی پی او اسد سرفراز خان کے احکامات،ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل یزمان عامر خان کی سربراہی میں تھانہ سٹی یزمان پولیس نے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے قلیل وقت میں رابری معہ قتل (اندھا قتل)کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتا، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی یزمان پولیس کو 21اپریل کو بذریعہ 15اطلاع ملی کہ چک نمبر 88/DBکے قریب ایک شخص کو فائر لگا ہے ۔ جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل یزمان محمد عامر خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی یزمان کو دوران واردات قتل ہونے والے شعیب اسلم نامی شخص کے قاتل کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اور اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس پرایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل یزمان عامر خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی یزمان رئیس الرحمان نے سپیشل ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی ۔ دوران تفتیش پولیس نے فرانزک ایکسپرٹس، موبائل فون ٹریسنگ سمیت دیگر چیزوں کا سہارا لیتے ہوئے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے اندھے قتل کو ٹریس کرلیا اور ملزمان مظہر عرف مظہری ولد یوسف سکنہ یزمان اور سراج عرف شیراز ولد اللہ بچایا سکنہ یزمان کو بہت قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر دوران پریس کانفرنس ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا کیوں کہ یہ بلائینڈ مرڈر تھا اور ملزمان بالکل نامعلوم تھے۔ لیکن ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، کیوں کہ جرم نشان چھوڑ جاتا ہے اور پولیس انویسٹی گیشن کی کامیابی ان نشانات کی کڑیاں ملاتے ہوئے مجرم تک پہنچنا ہوتا ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقتول کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ گرفتار ملزمان کو بہترین تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنا پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کی جانب سے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا گیا، جبکہ ڈی پی او بہاولپور نے ملزمان کو گرفتارکرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(246)
مورخہ 04.05.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی گزشتہ روز پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میں تھانہ کوتوالی ، تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ عنائتی کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔ منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے ۔شہریوں کا امن خراب کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول اور معاشرے میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے تھانہ کوتوالی ، تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ عنائتی کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے مقدمات بارے ڈی پی او بہاولپور کو بریفنگ دی ۔ جس پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔ گشت کے نظام کو مثر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image