PRESS RELEASE DATE 29.05.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(299)
مورخہ 29.05.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 07ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ خیرپورٹامیوالی اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان نواز گڈن اور فیصل محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 45لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم زاہد ماتم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1800گرام چرس اور 110گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سٹی حاصل پور ، نوشہرہ جدید اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے 04ملزمان الیاس، شاہد ، نادر اور حبیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 03عدد پسٹل 30بوراور01عدد ریوالور32بوربرآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(300)
29.05.24
بہاولپور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں ضلعی امن کمیٹی ، اقلیتی برادری اور تمام مکتبہ فکر کے ممبران سے عید الاضحی ، محرم الحرام اور سرگودھا واقعہ کے پیش نظر ضلع بھر امن وامان کے قیام کے حوالے سے میٹنگ کی۔ بہاولپور کا امن قائم رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر پولیس کے ساتھ ایک پیج پر ہیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں ضلعی امن کمیٹی ، اقلیتی برادری اور تمام مکتبہ فکر کے ممبران سے عید الاضحی ، محرم الحرام اور سرگودھا واقعہ کے تناظر میں شہر میں امن وامان کی صورت کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے میٹنگ کی۔ ڈی پی او  اسد سرفراز خان نے اس حوالے سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر تمام ممبران کو اعتماد میں لیا۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی اور محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، ضلع بھر میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ساونڈ ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا اور اس کے برعکس کرنے والے کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے اجتماعات یا محرم الحرام کے جلوس کے ساتھ شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں کے ذریعے بند کرنے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔عید کے اجتماعات اور جلوسوں کے روٹ اور مجالس کے انعقاد کی جگہوں کے گردونواح میں سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز آپ سب سے رابطہ میں رہیں گے تاکہ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔ممبران ضلعی امن کمیٹی ، اقلیتی برادری و دیگر شرکا میٹنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہماری حفاظت کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہے۔ ہم ہر صورت پولیس کے ساتھ ملکر اپنی اور عوام الناس کی حفاظت کیلئے ہر حکمت عملی پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں اور پولیس کسی بھی وقت ہمیں کسی بھی عوامی مفاد کے کام میں پیچھے نہیں پائے گی۔  
ترجمان بہاولپور پولیس

********************
 

image