ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(313)
مورخہ 04.06.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز، مسافرخانہ، دھوڑ کوٹ اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 230لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ خیرپورٹامیوالی، سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 04کلو 460گرام چر س برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ ڈیراور پولیس نے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 01عدد رائفل 223بوراور 01عدد بندوق 12بوربرآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(314)
04.06.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام۔ ڈی پی او نے شدید گرمی میں دور دراز سے آنے والے سائلین کیلئے جدید سہولیا ت سے آراستہ کھلی کچہری ہال کا بزرگ خاتون سے افتتاح کروایا۔ بزرگ خاتون و دیگر سائلین نے ڈی پی او بہاولپور کی اس کاوش کو خوب سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔ شہریوں کے مسائل احسن طور پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے شدید گرمی کے موسم میں کھلی کچہری ہال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے سائل بزرگ خاتون سے افتتاح کروایا اور دعا کروائی تاکہ دور دراز سے آنے والے شہری ایک پرسکون ماحول میں اپنے مسائل ڈی پی او کو پیش کر سکیں۔ افتتاح کے بعد ڈی پی او بہاولپور نے کھلی کچہری میں 35سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(315)
04.06.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس بہاول پور نے ماہ مئی 2024میں کل 24852چالان اور 01کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کئے۔ ضلع بھر میں 18سال سے کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری ۔ہر شہری موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں ، قانون کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ میں چالان اور کئے جانے والے جرمانوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔چالان کی مد میں ٹریفک پولیس بہاولپور نے بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے 2641، بغیر لائسنس7044،تیز رفتاری401،لائن لین کی خلاف ورزی پر 2256چالان جبکہ کالے شیشوں والی وہیکلز کیخلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 2010چالان کئے گئے۔ اسی طرح کم عمری کے 1996، ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے 614، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے والوں کے 582چالان اور دیگر 7308چالان سمیت کل 24852چالان عمل میں لائے گئے۔ ٹریفک پولیس بہاولپور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ ایک ماہ میں 01کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کئے ۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے شہریوں کو رہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ پریشانی سے بچیں اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال نہ کرنے دیں ۔ قانون کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے۔ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کرکے ہم بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے ۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
image