PRESS RELEASE DATE 08.06.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(322)
08.06.24
بہاول پور(        )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات، پولیس کا پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن،متعدد بھکاری گرفتار، مقدمات درج۔ گداگری ایک لعنت ہے،اس کاروبار میں ملوث گروہ کو بے نقاب کیا جائے گا تاکہ بہاول پور کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی ''بھکاریوں سے پاک معاشرہ'' پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے ملکر ضلع بھر میں ٹریفک سگنلز، بازار، شاہراں، چوک سمیت پبلک مقامات پر بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ بھیک مانگنے والوں میں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔ متعلقہ تھانہ جات نے گرفتار پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی پی او اسد سرفرازخان نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ گداگری ایک لعنت ہے، پروفیشنل بھکاریوں کو معاشرے کے لیے ناسور نہیں بننے دیا جائے گا۔ اس میں ملوث افراد و کاروبار کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں جیل کی راہ دکھائی جائے گی تاکہ بہاول پور کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(323)
مورخہ 08.06.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 08ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ خیرپورٹامیوالی اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان عثمان،علی رضا اور ساجد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 108لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم فیصل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2270 گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ بغدادالجدید، صدر یزمان اور تھانہ قائم پور پولیس نے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 02عدد پسٹل 30بور،01عدد رپیٹر 12بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

image