ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(325)
مورخہ 10.06.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کوتوالی، سول لائینز، صدر بہاولپور، صدر احمد پور شرقیہ اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 08ملزمان سجاد، اشرف، کامران، جاوید، منظور، ارسلان، ذوالقرنین اور صابر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 285لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم رضوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سٹی یزمان ، عنائتی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے 03ملزمان طیب ، صفدر اور رضوان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 03عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(326)
10.06.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی قیادت میں ضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نے نماز ظہر کے بعد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کے خاتمے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ عوام کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے پولیس کے سپیشل انیشیٹیوز سمیت مختلف شعبہ ہائے پولیس کی ورکنگ کے متعلق آگاہی بھی فراہم کی، روزانہ کی بنیاد پر مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور ہر سرکل سے مختلف ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں نماز ظہر ادا کی اور مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل اسی طرح جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر سنا اور حل کیا جاسکے۔ عوام کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے پولیس کے سپیشل انیشیٹیوز، فری رجسٹریشن آف کرائم، خدمت کاونٹرز، تحفط مراکز، لائسنسنگ سینٹرز ،میثاق سینٹر سمیت مختلف شعبہ ہائے پولیس کی ورکنگ 15 کال پر پولیس رسپانس کے متعلق مساجد میں منعقد کھلی کچہریوں میں عوام الناس کو تفصیلاً آگاہی فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************
image