ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(342)
مورخہ 22.06.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپورآفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ دوروز کی مختلف کارروائیوں میں 13ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے، ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپوراسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغدادالجدید، عباس نگر، سمہ سٹہ، مسافرخانہ اور تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 09ملزمان نعیم، طارق، ہاشم، رمضان، ضیاء، فراز، شیعب، اعجاز اور ارشدکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 354لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان زاہد اور عثمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1660گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ عنائتی اور تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے 02ملزمان مصبا ح الحق اور عبدالمجید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 01عدد پسٹل 30بوراور01عدد بندوق 12بور برآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس