PRESS RELEASE DATE 03.07.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(359)
مورخہ 03.07.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے24بوتلیں ولائتی شراب ،50عدد ٹن پیک اور716لیٹردیسی شراب اور 02عددچالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ دھوٹ کوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 100گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ عباس نگر ، صدر احمد پور شرقیہ اور تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(360)
مورخہ 03.07.24
 بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کے احکامات، تھانہ صدر یزمان کی حدود میں اندھا قتل ٹریس، تھانہ صدر یزمان پولیس نے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے قلیل وقت میں اندھا قتل ٹریس کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی اوبہاولپور
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان نے ایس ایچ او تھانہ صدریزمان کو چک نمبر42/DBکے رہائشی محمد عارف نامی شخص      کے قاتل کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اور اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہت کم وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میںمقتول کی بیوی امرینہ بی بی بھی شامل تھی۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی جس نے مقتول کی بیوی کے ساتھ مل کرفائر مار کر قتل کیا ۔ وجہ عناد یہ تھی کہ قاتل کے مبینہ طور پر مقتول کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور قاتل مقتول کو بھانجا ہے اور امرینہ بی بی کے ساتھ مل کر مقتول کا کاروبار ہڑپ کرنا چاہتاتھا اور بعد میں دونوں کا دبئی بھاگنے کا ارادہ تھا ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، کیوں کہ جرم نشان چھوڑ جاتا ہے اور پولیس انویسٹی گیشن کی کامیابی ان نشانوں کی کڑیاں ملاتے ہوئے مجرم تک پہنچنا ہوتا ہے، جس کے لئے پولیس فرانزک ایکسپرٹس، موبائل فون ٹریسنگ سمیت دیگر چیزوں کا سہارا لیتے ہوئے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے ایسے اندھے قتل کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایسے گھنائونے فعل کرنے والوں کو تختہ دار تک پہنچایا جاے گا۔ اس کامیابی پر ڈی پی اونے ایس ایچ او تھانہ صدریزمان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

image