ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(371)
10.07.24
بہاولپور( )ایڈ یشنل آئی جی سائوتھ پنجاب محمد کامران خان کا ڈی پی او آفس بہاولپور کاوزٹ، افسران سے میٹنگ اور کھلی کچہری کا انعقاد ، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان نے استقبال کیا۔میٹنگ میں کرائم کنٹرول اور محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کئے ۔ کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل دریافت کئے اوران کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے ،ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب محمدکامران خان نے ڈی پی او آفس بہاولپور کا وزٹ کیا ،آر پی او بہاولپوررائے بابر سعید اور ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان نے ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کا دفتر پہنچنے پر استقبال کیا اور دفترکا وزٹ کروایا ۔ ایڈیشنل آئی جی سائو تھ پنجاب نے اس موقع پر ڈی پی او آفس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ڈی پی او بہالپور کی کاوشوں کو سراہا۔ایڈیشنل آئی جی نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کے ہمراہ ڈی پی او بہاولپور اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز سے کرائم کنٹرول اور محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کی ۔ ڈی پی او اسد سرفرازخان نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کو بریفنگ دی ۔ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب نے سکیورٹی کو مزید سخت کرنے بارے احکامات جاری کئے۔بعد ازاں انہوں نے اپنے کیمپ آفس میں کھلی کچہری کے دوران35سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کامران خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں انہوں نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا۔ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدشہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اوپن ڈور پالیسی اور موثر سروس ڈلیوری کے ذریعے ہی پولیس عوام کا دل جیت سکتی ہے اس حوالے سے جنوبی پنجاب میں پولیس افسران کو عوامی روابط بڑھانے اور انکی شکایات کا موقع پر ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوںنے مزید کہا کہ تھانوں کو خوف کی بجائے شہریوں کیلئے تحفظ کی علامت بنانے کے ویژن پر عمل پیرا ہوں جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(372)
10.05.24
بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے ماہ جون 2024میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 177موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی اواسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ ماہ بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 177موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے لیے ای ۔گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کا وقار مزید بلند ہو رہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************