PRESS RELEASE DATE 12.07.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(375)
12.07.24 
 بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے نماز جمعہ"جامعہ مسجد خضرا ماڈل ٹاون بی "میں ادا کی اور نماز کے بعد مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے نماز جمعہ کے بعد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کے خاتمے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ عوام کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بریف کیا۔ بہاولپور پولیس عوام الناس کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ڈی پی او بہاولپور نے جامعہ مسجد خضر اماڈل ٹاون بی علاقہ تھانہ سول لائینز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل دریافت کئے اور متعلقہ افسران کو فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے۔ اسی طرح ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں جمعتہ المبارک کے روز کھلی کچہری منعقد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل اسی طرح جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر سنا اور حل کیا جاسکے۔ عوام کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے پولیس کے سپیشل انیشیٹیوز، فری رجسٹریشن آف کرائم، خدمت کاونٹرز، تحفط مراکز، لائسنسنگ سینٹرز ،میثاق سینٹر سمیت مختلف شعبہ ہائے پولیس کی ورکنگ 15کال پر پولیس رسپانس کے متعلق مساجد میں منعقد کھلی کچہریوں میں عوام الناس کو تفصیلا آگاہی فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ بہاولپور پولیس عوام الناس کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(376)
12.07.24
بہاول پور(    )تھانہ سمہ سٹہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو پر قتل، راہزنی و ڈکیتی  کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام،ڈی پی او اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمہ سٹہ پولیس کے پاس ایک ملزم سرفرازعرف حاجی ولد محمد شریف سکنہ بستی کوڑی موضع ہوت والا ڈکیتی کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل کی ریکوری کی جانی تھی۔ رات گئے پولیس ٹیم ملزم کو لیکر بائی پاس ذخیرہ برآمدگی کے لیے گئے ۔اسی دوران ملزم سرفرازعرف حاجی کے ساتھی ملزمان جنہوں نے ایک دوسرے کو زور زور سے آوازیں دے کر کہا کہ پولیس آگئی ہے ان کو سیدھے فائر مارواور سرفرازحاجی کو چھڑوائیں اور پولیس پر جان سے مار دینے کی خاطر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے، بذریعہ وائرلیس سیٹ کنڑول کو اطلاع دی اور مزید نفری کا کہا، اطلاع پاکر ایس ایچ او سمہ سٹہ اور ایلیٹ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں تو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو گرفتار ڈاکوسرفرازعرف حاجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوچکا تھا۔ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی سرفرازعرف حاجی کو ریسکیو کرکے گاڑی میں لاکر چیک کیاتو مضروب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں آپریشن کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہلاک ڈاکو سرفرازعرف حاجی پر60سنگین مقدمات تھے اور متعدد میں چالان ہوچکا تھا۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اپنی موت آپ مر گیا۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ڈی پی او نے شاباش دی۔
ترجمان پولیس بہاولپور

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(377)
مورخہ 12.07.24
 بہاول پور(        )ڈی پی اواسد سرفرازخان کا تھانہ عنائتی پولیس کو سپیشل ٹاسک،24گھنٹے کے اندر سرقہ شدہ لاکھوں روپے مالیتی مکئی سے لوڈ ٹرالہ برآمد کرلیا ،ملزمان گرفتار۔ بہاولپور پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم کی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ڈی پی اواسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات اور ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی زیر کمانڈ ایس ایچ او تھانہ عنائتی نے ایس ڈی پی او سرکل خیر پور ٹامیوالی کی زیرنگرانی جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر24گھنٹوں میں لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ مکئی سے لوڈ ٹرالہ برآمد کرلیا۔ چوری میں ملوث 03ملزمان صاحب خان ، تنویر اورشہزادکو گرفتارکرلیا ۔برآمد شدہ مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال جرائم پیشہ افراد سے ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا بہاولپور پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے بہترین حکمت عملی کو اپنا کر جرائم پیشہ افراد کا تدارک جاری رکھے گی۔ ڈی پی اوبہاولپور نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ عنائتی و ٹیم کو شاباش دی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

image