ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(377)
مورخہ 13.07.24
بہاولپور ()تھانہ صدر بہاولپورپولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث حاجی گینگ کا سرغنہ گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی 05 عدد موٹر سائیکلیں برآمد، برآمدشدہ مال مسروقہ قانونی طریقہ کار کے بعدمالکان کے حوالے ، بہاولپور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے،ڈی پی اواسد سرفراز خان۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی قیادت میں بہاولپور پولیس معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے،تھانہ صدر بہاولپورپولیس نے موٹر سائیکل چوری کے متعددمقدمات میں ملو ث حاجی گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ فلک شیر کو گرفتار کرلیا،جس کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیتی 05 عدد موٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی و شب و روز کی محنت سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم بہاولپور کے علاوہ دیگر شہروں ملتان اور لودھراںکی حدود میں مختلف جگہوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم سے مزید اینٹروگیشن جاری ہے گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ایس ڈی پی او صدر بہاولپور کی زیر قیادت پولیس ٹیمیں تحرک جاری رکھی ہوئی ہیں۔ برآمد شدہ مال مسروقہ قانونی طریقے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیاہے، ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور اور اس کی ٹیم کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی، بہاول پور پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے دن رات کوشاں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف پہنچانے کے لیے چوری شدہ مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر رہی ہے۔ اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے تاکہ بہاولپور کا امن برقرار رکھا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(378)
مورخہ 13.07.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے 6محرم الحرام کے حوالے سے صدر سرکل میں منعقد مجالس اور جلوسوں کا وزٹ کیا ،محرم الحرام کے موقع پر جلوس اور مجالس کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،ڈیوٹی میں سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے 6 محرم الحرام کے حوالے سے صدر سرکل کے مختلف جلوسوں و منعقد مجالس کا وزٹ کیا۔ اس دوران ایس ڈی پی او صدر سرکل بابر علی بھی ہمراہ تھے ۔ ڈی پی اونے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جاری کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے۔ جلوس میں شامل ہونے والوں کی میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے، واک تھرو گیٹ کے ذریعے جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے دیا جائے ۔ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور مشکوک حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی چاک و چو بند اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی بذریعہ لیڈی پولیس اہلکاران لی جائے ۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے سویپنگ کروائی جائے۔ جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ جلوس کے راستوں کے ساتھ بلند عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز مامور کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے چیک کرکے بریف کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ ڈیوٹی میں سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************