PRESS RELEASE DATE 25.07.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(393)
مورخہ 25.07.24
بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کی ہدایت پر پولیس لائینز بہاولپور میںتین روزہ اینٹی رائٹ کورس کا انعقاد۔ کورس میں ضلع کے مختلف تھانہ جات و گاردات سے پولیس افسران وجوانوں کی شرکت۔ محکمانہ ریفریشز کورسز سے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے، ڈی پی اواسدسرفرازخان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پراورڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس لائینز میںتین روزہ اینٹی رائٹ کورس جاری ہے ،جس میں ضلع کے مختلف تھانہ جات اور گاردات سے آئے پولیس ملازمان کو دور جدید کے حامل ترکش اینٹی رائٹ سامان کے متعلق بریف کیاگیا اور خصوصی ٹرینرز نے تربیت اور خصوصی لیکچرز دیے۔دوران ریفریشر کورس شرکا ء کو اس کے اغراض و مقاصد کے بارہ میں آگاہی دی گئی اور اینٹی رائٹ کے متعلق مکمل بریف کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کا رد عمل کیسا ہونا چاہیے اور ان کو کس طرح کے حفاظتی انتظامات اپنانے چاہئیں۔ اس موقع پر جوانوں نے لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے مشتعل ہجوم سے نمٹنے ،مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے اور آنسو گیس کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپورنے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں متحد رہتے ہوئے منظم طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دینے اور مشتعل ہجوم کو کنڑول کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کی بھی حفاظت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورسز سے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس  

*******************

 

 
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(394)
مورخہ 25.07.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 13ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز، صدر بہاولپور، عباس نگر، ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے316لیٹر شراب اور 01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 700گرام چر س برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ مسافرخانہ ، صدر احمد پور شرقیہ اور تھانہ سٹی و صدر یزما ن پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

image