ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(402)
30.07.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کے احکامات، ضلع بھر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بناتے ہوئے ٹریفک سٹاف نے سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکرزچسپاں کیے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاو ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کے احکامات کی روشنی میں میں ضلع بھر میں ٹریفک سٹاف نے سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکر چسپاں کیے تاکہ رات وقت حادثات سے بچا جا سکے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہے ، بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ لا انفورسمنٹ و ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ Wrong پارکنگ کو ختم کیاجائے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک کا ہر افسر و جوان شہریوں سے محبت اور اخلاق سے پیش آئے
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(403)
30.07.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میں سرکل یزمان، خیرپور ٹامیوالی اور سرکل حاصلِ پور کے ایس ڈی ایس پی اوز، ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔ منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے۔شہریوں کا امن خراب کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول اور معاشرے میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے سرکل یزمان، خیرپور ٹامیوالی اور سرکل حاصل پور کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز نے مقدمات بارے ڈی پی او اسد سرفراز خان کو باری باری بریفنگ دی۔ جس پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔ گشت کے نظام کو موثر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بد عنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************