PRESS RELEASE DATE 02.08.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(406)
02.08.24
بہاول پور(    )ڈی پی او اسد سرفراز خان کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ، موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(407)
مورخہ 02.08.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کی کمانڈ میں تھانہ کینٹ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی،ولائتی شراب کی بڑی کھیپ برآمد،شراب سپلائی کرنے والا ڈیلرگرفتار، مقدمہ درج ۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائے گا، ڈی پی اواسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ کینٹ محسن سردار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ڈیلرایمانول ساگرکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 96بوتلیں اور 40عدد ٹن پیک برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ شراب فروشوں کے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے تھانہ کینٹ پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**********************************

image