PRESS RELEASE DATE 03.08.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(408)
03.08.24
بہاول پور(    )تھانہ خیرپورٹامیوالی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو پر قتل،چوری، راہزنی و ڈکیتی  کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام،ڈی پی او اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس کے پاس ایک ملزم دلشاد عرف شاداولد محمد رضاقوم لوٹھڑسکنہ موضع بانگا رمضان ڈکیتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز کی ریکوری کی جانی تھی۔ رات گئے پولیس ٹیم ملزم کو لیکر موضع دھرالہ راندد دریا کے کنارے جھاڑیو ں کے جھنڈ سے ملزم کی نشاندہی پر رائفل برآمد کرکے واپسی کے لئے روانہ ہوئے تو اسی دوران ملزم دلشاد عرف شادا کے 05کس ساتھی02عدد موٹرسائیکلوں پر سوار پولیس موبائل کے سامنے آگئے اور للکار تے ہوئے کہنے لگے کہ ہمارا ساتھی چھوڑ دوورنہ اچھا نہیں ہو گااور پولیس پر جان سے مار دینے کی خاطر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے،گرفتارملزم ہتھکڑی چھڑوا کر اپنے ساتھیوں کی طرف بھاگااور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوکر گرپڑا۔پولیس پارٹی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی وجہ سے حملہ آوور ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزم دلشاد عرف شادا کو سنبھالا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔ بذریعہ وائرلیس سیٹ کنڑول کو اطلاع دی اور مزید نفری کا کہا، اطلاع پاکرپولیس کی مزید نفری ور ایلیٹ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں ایس ڈی پی او سرکل خیرپورٹامیوالی اور ایس ایچ او تھانہ خیرپورٹامیوالی کی زیر قیادت آپریشن کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہلاک ڈاکودلشاد عرف شادا پر36سنگین مقدمات تھے اور متعدد میں چالان ہوچکا تھا۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اپنی موت آپ مر گیا۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس کو بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ڈی پی او نے شاباش دی۔
ترجمان پولیس بہاولپور

***********************