ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(410)
05.08.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کے احکامات ، سی آئی اے سٹاف کی منشیات فروشوںکے خلاف کامیاب کارروائی،منشیات سپلائی کرنے والا ڈیلر گرفتار،بھاری مقدار میںمنشیات برآمد، ملزم پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی ایس پی آرگنائز کرائم نے محمد احمد ایس آئی اور ریاض اشرف ایس آئی پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ڈیلر کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ من افیون اور 33کلو 600گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ڈیرہ نواب صاحب میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کے زیر استعمال مہران گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ ملزم نے منشیات احمد پور شرقیہ ، ہیڈ راجکاں و گردنواح میں سپلائی کرنی تھی ۔منشیات فروشوں کے اس نیٹ ورک کو ٹریس کرکے گرفتاریوں کے لئے آپریشن جاری ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولپور نے شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پرسی آئی اے اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس