PRESS RELEASE DATE 15.08.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(423)
15.08.24
بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفراز خان کا بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام،بہاولپورپولیس اوریونیک  اکیڈمی بہاولپور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفراز خان اوریونیکاکیڈمی بہاولپور کے پرنسپل نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق یونیک اکیڈمی بہاولپور پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں کے بچوں کو رعائتی فیسوں پر تعلیم مہیا کریگا ۔معاہدے کی رو سے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچے ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور سے سرٹیفکیٹ حاصل کر کے داخلہ لینے کے مجاز ہونگے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ ہم پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے مزید عملی اقدامات کریں گے اور مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ مزید ایم او یوز دستخط کیے جائیں گے۔پرنسپل یونیک اکیڈمی بہاولپور نے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کی ویلفیئر بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(424
مورخہ 15.08.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کی کمانڈ میں تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس کی منشیات فروشوںکے خلاف کامیاب کارروائی،ولائتی شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد،منشیات سپلائی کرنے والا ڈیلرگرفتار، مقدمہ درج ۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائے گا، ڈی پی اواسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ فیصل امین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے چنیوٹ کے رہائشی حسن نوازکو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 425بوتلیں اور 1280گرام چرس برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ منشیات  فروشوں کے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے تھانہ سٹی احمد پو رشرقیہ پولیس کو شاباش دی۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

********************
 

image