ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(515)
21.10.24
بہاول پور( )ایس پی آر آئی بی نوید ارشاد کے احکامات ، بہاولپور پولیس نے گذشتہ ایک ہفتہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 91ملزمان کو گرفتار کرلیا ، منشیات فروشوں اوراسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16جبکہ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران سمیت75ملزمان گرفتارکئے گئے۔ بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا،ایس پی آر آئی بی
تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں میں کیٹگری اے کے17کیٹگری بی کے 53 اشتہاریوں سمیت 70 مجرمان اشتہاری جبکہ 05عدد عدالتی مفروران گرفتار کر لیے۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتار کرکے 08عدد پسٹل 30بور،02عددریوالور اور 01عدد کاربین برآمدکی۔جبکہ منشیات فروشوںکے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے02کلو 400گرام چرس،110گرام کرسٹل آئس اور85 لیٹر شراب برآمد کیں۔ایس پی آر آئی بی نوید ارشادنے ایس ایچ او زکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(516)
21.10.24
بہاولپور( )ایس پی آر آئی بی نوید ارشاد کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 35سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ایس پی آر آئی بی نوید ارشاد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ایس پی آر آئی بی نوید ارشاد نے روزانہ کی بنیاد پرڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران35سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ایس پی آر آئی بی نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میںایس پی آر آئی بی نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میںایس پی نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ایس پی آر آئی بی نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************