ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (532)
06.11.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی جانب سے تھانہ عباس نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اواسد سرفراز خان نے تھانہ عباس نگر میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(533)
مورخہ 06.11.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات، ماہ اکتوبر2024میں بہاولپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 54ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او اسد سرفراز خان کی افسران کو ہدایت
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ماہ میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 56 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے اور گرفتار54ملزمان کے قبضہ سے کاربین 01عدد، بندوق/رپیٹر 03عدد ، ریوالور 02عدد،پسٹل 30بور 48عدد اور 196روند برآمد کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس