ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(534)
07.11.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 45سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران45سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(535)
مورخہ 07.11.24
بہاولپور ()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کے احکامات ، تھانہ صدر بہاولپورپولیس کی کامیاب کارروائیاں،09 ملزمان پر مشتمل 03 چورگینگز رمضانی موٹر سائیکل چورگینگ،نادری موٹر سائیکل سنیچرگینگ اورریاضی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیتی موٹر سائیکلیں، ٹرانسفارمرز کے کوائلزاور نقد رقم برآمد، عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں،ڈی پی اواسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپوراسد سرفرازخان کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدربہاول پورنے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری، راہزنی اور سرقہ باالجبر کی متعدد واداتوں میں ملوث 09 ملزمان پر مشتمل 03 چورگینگز رمضانی موٹر سائیکل چورگینگ،نادری موٹر سائیکل سنیچرگینگ اورریاضی ٹرانسفارمر چور گینگ گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 10 عدد موٹر سائیکلیں،08 کوائلزٹرانسفارمرز اور ساڑھے 06 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدبرآمد کرلی ۔گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل ، نقد رقم و دیگر مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او اسد سرفرازخان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او اسد سرفرازخان نے بہترین کارکردگی پر تھانہ صدر بہاولپور پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************************