PRESS RELEASE DATE 14.11.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (544)
14.11.24
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی جانب سے تھانہ ہیڈراجکاںاور تھانہ ڈیرہ نواب صاحب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اواسد سرفراز خان نے تھانہ ہیڈ راجکاں اور تھانہ ڈیرہ نواب صاحب میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(545)
مورخہ 14.11.24
بہاولپور (    )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان بہاولپور کے احکامات،ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، گرفتارملزمان سے ڈکیتی و تاوان کی رقم برآمد ، ڈی پی او بہاولپور کے واضح احکامات ہیں کہ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہے گا،ایس پی انوسٹی گیشن خالد محمود تبسم کی میڈیا سے گفگو
تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن خالد محمود تبسم نے تھانہ کینٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو احکامات جاری کرتے ہوئے نجی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرنے کا ٹاسک دیا ۔ایس ایچ او تھانہ کینٹ طاہر قبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایس ڈی پی اوسٹی سرکل محمد یونس کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کی CCTVویڈیوز ، جیوفینسنگ، ہیومن ریسورس اور جدید سائنٹفیک طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کوٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان سے ڈکیتی شدہ رقم مبلغ 80لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کیا جاچکا ہے۔اسی طرح تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ کی حدود میں اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ڈی پی او بہاولپور نے ایس ایچ او تھانہ اوچشریف کو سپیشل ٹاسک دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور تاوان کی ریکوری کے احکامات جاری کئے ۔ ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد لطیف نے بہت قلیل وقت میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کراغوا برائے تاوان کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا ۔ملزمان سے دوران تفتیش تاوان کی رقم مبلغ 01کروڑ58لاکھ روپے اورواردات میں استعمال ہونے والی کار، موٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز بھی برآمدکرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ملزمان سے ریکور شدہ نقد رقم ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جارہی ہے۔ شہریوں نے اپنی نقد رقم ملنے اور ملزمان کی گرفتاریوں پربہاولپورپولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ میڈیا نمائندگان کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس