PRESS RELEASE DATE 12.11.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(540)
12.11.24 
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کی زیر قیادت پولیس لائینز میں لسٹ اے  کے تحریری امتحا ن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ا نٹرویوزکا انعقاد کیا گیا۔کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی،میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا ، ڈی پی او اسد سرفرازخان
 تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاول پور اسد سرفرازخان کی زیر قیادت پولیس لائنز  میں لسٹ اے کے امتحان میں کامیاب ہونے والے پولیس ملازمین کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او بہاولپور اور کمیٹی میںشامل ایس پی انوسٹی گیشن خالد تبسم ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد زبیر بنگش اور ڈی ایس پی لیگل IIجام محمد محسن نے تحریری امتحان پاس کرنے والوں کے انٹرویو کئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریری امتحان میں 250کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز نے شرکت کی تھی۔جن میں سے پیپر پاس کرنے والے 162کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کا ٹرن آئوٹ چیک کیا گیا ،پریڈ کروائی گئی اور انٹرویو لیا گیا۔ تمام جوان اپنی ترقی کے لیے انتہائی پرجوش اور مکمل تیاری کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔لسٹ اے-1کا امتحان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ محکمہ میں مسلسل ترقی کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے ۔ انٹرویو میں میرٹ پر کامیاب ہونے والے پولیس ملازمین کی لسٹ فائنل ہونے کے بعد جلد آویزاںکردی جائے گی۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اس عمل میں 100فیصد میرٹ کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ محنتی اور میرٹ پر پورا اترنے والے جوان ہی لسٹ بی-1کے امتحان کے اہل ہوں گے۔انٹر ویو میں شفافیت اورمیرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام عمل کی بذریعہ ویڈیو کیمرہ ریکارڈنگ کی گئی ہے۔ ترقی کے عمل سے جوانوں کا مورال بلند ہوتا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائنز میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(541)
12.11.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 25سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران25سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس