ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (552)
18.11.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان نے ڈی ایس پی سرکل خیرپورٹامیوالی کے دفترمیں کرائم کنٹرول کے حوالے سے میٹنگ کی اورمحکمہ انہارکے ریسٹ ہائوس میں تحصیل خیرپورٹامیوالی کے لوگوں کی سہولت کیلئے کھلی کچہری کا انعقا دکیا گیا۔ کھلی کچہری میں متعدد شہریوں کو سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرناہے ،ڈی پی اواسد سرفراز خان
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اواسد سرفرازخان نے خیرپورٹامیوالی محکمہ انہار کے ریسٹ ہائوس میں کھلی کچہری کی جس میںمتعدد شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی ، ایس ایچ اوز،میڈیا نمائندگان اور تحصیل کی دیگر معزز شخصیات نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی ۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میںتمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا انقعادہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دیلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ بعد ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ایس ڈی پی اوسرکل حاصل پوراور سرکل خیرپورٹامیوالی، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم کنٹرول کے حوالے سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز نے تھانہ کے خدوخال اور جرائم کی صورتحال پر ڈی پی او کو بریفنگ دی۔ اس حوالے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جارہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرکے چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کروائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس