PRESS RELEASE DATE 19.11.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(553)
مورخہ 19.11.24
 بہاول پور(      )سینئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کا ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجن بہاولپور کا مطالعاتی دورہ۔ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے شرکاء کورس کو بریفنگ دی۔پولیس کی جانب سے دی جانے والی سہولیات،اقدمات اور پولیس اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر مینجمنٹ کورس لاہور کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ کیا۔  نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہورکے زیراہتمام چلنے والے چھتیسویں(36ویں)سینئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ڈی پی او بہاولپوراسد سرفراز خان نے ان آفیسرز کوپنجاب پولیس کی ورکنگ،پبلک سروس ڈلیوری، کرائم فائٹنگ اور فیلڈ فارمیشنزاور ریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع کے سیکیورٹی انتظامات، کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کے علاوہ پولیس ویلفئیرپراجیکٹس،پولیس خدمت مراکز جو کہ شہریوں کو بہترین سروسز ڈلیوری فراہم کر رہے ہیں۔ڈی پی او نے آفیسرز کو بہاولپور کی تاریخ، ریجن بھرمیںکرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً ضلع رحیم یارخان کے کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارہ میں بتایا۔انہوں نے زیر تربیت افسران سے خطاب کے دوران اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔آفیسرز نے ریجن میں پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میںڈی پی او بہاولپور اور  وفد سربراہ کے مابین یادگاری سوونیئرز کا تبادلہ کیا گیا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(554)
مورخہ 19.11.24
 بہاول پور(      )ڈی پی او اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ سٹی یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث فیصل عرف فیصلی گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان 
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سٹی یزمان پولیس نے ایس ایچ او رئیس الرحمان کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مؤثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث فیصل عرف فیصلی گینگ کے سرغنہ اور 02 ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 05 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے جارہے ہیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس تمام شواہد اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سٹی یزمان پولیس کو شاباش دی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس