ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(402)
26.08.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی جانب سے سکیورٹی کے حوالے سے متعدد احکامات جاری ۔جملہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز تھانوں کے حدود میں سکیورٹی کے موثرانتظامات کو یقینی بنائیں، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے، اہم سرکاری و نجی تنصیبات، مساجد، امام بارگاہوں اور عوامی مقامات پر گشت و ناکہ بندی بڑھائی جائے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت الرٹ رہے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے ضلع بھر کے پولیس افسران کوضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری ۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں گشت اور ناکہ بندی بڑھانے کی خصوصی ہدایت۔ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ موثر بنائی جائے تاکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ اہم تنصیبات، مذہبی مقامات، تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے اور عوامی اجتماعات خصوصی سکیورٹی حصار میں لیے جائیں۔ تھانہ جات کی سطح پر ریزرو پولیس فورس الرٹ رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں اور پٹرولنگ سسٹم کو مزید فعال بنانے کی ہدایات۔ جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کی تاکید۔
ترجمان پولیس بہاولپور
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(403)
26.08.25
بہاولپور( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال آج مورخہ 27.08.25بروز بدھ 02بجے دن ایس ڈی پی او آفس سرکل حاصل پور میں کھلی کچہری منعقد کریں گے۔جملہ ایس ڈی پی اوزبھی اپنے اپنے سرکلز میں کھلی کچہریاں منعقد کریں، تاکہ عوام کے مسائل فوری سنے اور حل کیے جا سکیں۔ عوام کو انصاف کی فراہمی اور بروقت شکایات کے ازالے کے لیے یہ اقدام نہایت اہمیت کا حامل ہے ،ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اوپن ڈور پالیسی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے سرکلز میں باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کریں۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سننا، فوری ازالہ کرنا اور عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہریاں عوام کو اپنی شکایات اور مسائل پیش کرنے کا ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں، جہاں شہری بلا جھجک پولیس افسران سے براہِ راست بات کر سکتے ہیں۔کھلی کچہری میں افسران کو موقع ملے گا کہ وہ عوامی شکایات کو نہ صرف سنیں بلکہ موقع پر ہی ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران عوام سے براہِ راست ملاقات کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور ان کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں۔ عوامی مسائل کا فوری حل اور انصاف کی فراہمی ہی پولیس کا اصل مقصد ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس