ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(432)
11.09.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے اوچشریف سیلابی ایریا کا وزٹ کیا،ڈیوٹی پر موجود افسران ، جوانوں اور علاقہ مکینوں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں محکمہ پولیس سمیت تمام ادارے عوام الناس کے ساتھ کھڑے ہیں ، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے اوچشریف سیلابی ایریا کا وزٹ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں اورپولیس افسران حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔افسران و جوان اپنی ڈیوٹی الرٹ رہ کر انجام دیں، نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو آگاہی فراہم کرتے رہیں۔ شہری دریائے کے کنارے اور سیلابی علاقوں میں غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں۔ ہنگامی صورتحال میں فورا ًپولیس ہیلپ لائن 15یا ریسکیو اداروں کو اطلاع دیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او بہاولپور نے مزید کہاکہ اپنی حدود میں الرٹ رہیں اور نشیبی علاقوں کا مسلسل دورہ کریں۔ ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ پولیس کنٹرول روم کو ہر لمحہ تازہ صورتِ حال سے آگاہ رکھا جائے۔ پولیس ہمہ وقت شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے، عوام اپنے تحفظ کے لیے پولیس اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ترجمان پولیس بہاولپور
*****************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(433)
11.09.25
بہاولپور( )جھانگڑہ بند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبر کہ انتظامیہ بند کو توڑ رہی ہے، سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جھنگڑا بند مکمل طور پر محفوظ ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ محکمہ انہار کی ٹیمیں مسلسل موقع پر موجود ہیں۔ بند کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے کہا کہ ا عوام الناس سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔پانی کی صورتحال کے پیشِ نظر محتاط رہیں اور لازمی حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔افواہوں اور جھوٹی خبروں سے گریز کریں۔ حقیقی معلومات کے لئے بہاولپور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکانٹس دیکھتے رہیں تاکہ آپ صحیح معنوں میں باخبر رہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ بعض پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان متاثرہ افراد کو پانی سے نکالنے یا محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ناجائز طور پر زیادہ کرایہ وصول کر رہے ہیں۔عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر کسی کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ پیش آئے یا اس بارے میں کوئی اطلاع موصول ہو تو فوری طور پر 15 پر کال کریں، قریبی پولیس اسٹیشن، ریسکیو 1122 یا ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کو اطلاع دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور عوام کو استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔عوام سے گزارش ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی شکایت یا اطلاع کی صورت میں تاخیر نہ کریں۔
ترجمان پولیس بہاولپور
image