بھرتی کانسٹیبلان /لیڈی کانسٹیبلان (پجاب پولیس )سال 2020ء

 بہاول پور میں پولیس کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان (پے اسکیل نمبر07بمعہ مروجہ الاؤنسز)کی بھرتی کے لیے ضلع بہاول پور
 کے سکونتی اُمیدواران سے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق مجوزہ فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں 

خواہشمند اُمیدوارن مجوزہ فارم جس کی قیمت 25/-روپے (ناقابلِ واپسی)ہے مورخہ 12/10/2020بروز سوموار سے 
ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاول پور میں بنائے گئے کاؤنٹرسے اپنا اصل شناختی کارڈ،میٹرک سند/رزلٹ کارڈاور ڈومیسائل چیک کرواکر
 درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں، درخواست فارم(معہ3عدد سیٹ تصدیق شدہ ضروری کاغذات اور 3عدد پاسپورٹ سائز تصویریں) پُر کرکے کاؤنٹر پر مورخہ 26/10/2020تک جمع کروانے ہونگے۔
وہ امیدواران جو فیملی کلیم کی بنیاد پر اضافی نمبر لینے کے خواہشمند ہیں وہ اپنے کلیم سے متعلقہ تمام کاغذات (پنشن بک۔ریٹائرمنٹ آرڈر یا سروس سرٹیفکیٹ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کریں تاکہ اضافی نمبرز کے بارہ میں فائنل لسٹ سے قبل قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

 

نوٹ:۔ ٭  بھرتی شیڈول کے متعلق معلومات ڈسٹرکٹ پولیس لائنزمیں واقع ہیلپ ڈیسک سے حاصل کی جاسکتی ہے،۔

  ٭  امیدواران کو قد، چھاتی، تعلیم و عمر وغیرہ میں کوئی رعایت نہ دی جائے گی۔        

  ٭  پہلے سے سرکاری و نیم سرکاری ملازم اپنا فارم درخواست محکمانہ توسط سے جمع کروائیں۔        

  ٭  پانچ فیصد(5%) کوٹہ اقلیتوں کے لیے مخصوص ہوگا۔  پندرہ فیصد(15%) کوٹہ خواتین کے لیے مخصوص ہوگا۔        

       دس فیصد(10%) کوٹہ سابقہ فوجیوں کے لیے مخصوص ہوگا۔            

  ٭  صرف وہ امیدواران ٹیسٹ /انٹرویو کے لیے اہل ہونگے جن کی درخواستیں مکمل پائی جائیں گی۔        

  ٭  امیدواران کو انتخاب کے مراحل میں کئے جانے والے کسی قسم کے اخراجات کی ادائیگی نہ کی جائیگی۔        

Friday, October 9, 2020