اطلاع برائے امیدواران بھرتی کانسٹیبلان ولیڈی کانسٹیبلان ڈسٹرکٹ پولیس،سپیشل پروٹیکشن یونٹ(SPU) اورپنجاب ہائی وے پٹرول (PHP)

اطلاع برائے امیدواران

 بھرتی  کانسٹیبلان ولیڈی کانسٹیبلان ڈسٹرکٹ پولیس،سپیشل پروٹیکشن یونٹ اورپنجاب ہائی وے پٹرول 

تمام امیدواران کو مطلع کیا جاتاہے کہ جنہوں نے پنجاب پولیس، پٹرولنگ پولیس اور ایس پی یو میں بھرتی کے لئے درخواست فارم جمع کروائے ہیں۔ امیدواران کی جسمانی پیمائش درج ذیل کے مطابق مرحلہ وائز ہوگی۔

٭ تمام خواتین امیدواران جنہوں نے پنجاب پولیس اور پٹرولنگ پولیسمیں بھرتی کے لیے درخواست فارم جمع کروائے وہ بروز سوموار مورخہ 08فروری2021 کو بوقت07:00بجے صبح ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں حاضر آئیں گیں۔

٭ ایسے امیدواران جنہوں نے پنجاب پولیس  میں بھرتی کے لیے درخواست فارم جمع کروائے ہیں وہ بروز سوموار مورخہ08فروری2021کو بوقت07:00بجے صبح بسلسلہ جسمانی پیمائش(قد،چھاتی) ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں حاضر آئیں گے۔

٭ ایسے امیدواران جنہوں نے پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ کسی دیگر یونٹ پٹرولنگ پولیس  اور ایس پی یو کے لیے بھی فارم جمع کروائے ہیں وہ مورخہ08فروری 2021کو بوقت 07:00بجے صبح دیگر یونٹ کی جاری کردہ رول نمبر سلپ لازمی ہمراہ لائیں گے۔

٭ ایسے امیدواران جنہوں نے پٹرولنگ پولیس اور ایس پی یو میں درخواست  فارم جمع کروائے ہیں وہ بروزمنگل مورخہ 09فروری 2021 کو بوقت07:00بجے صبح بسلسلہ جسمانی پیمائش(قد،چھاتی) ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاول پور میں حاضر آئیں گے۔

ہدایات برائے امیدواران

تمام امیدواراپنے اصل کاغذات (تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، شناختی کارڈ اور جاری کردہ رول نمبر سلپ)ہمراہ لائیں گے

ریجکٹ امیدواران کی فہرست آفیشل ویب سائٹ، سوشل میڈیا،ڈی پی او دفتر اور ڈسٹرکٹ پولیس لائن بہاول پور نز د

 مون سون پکٹ آویزاں کردی گئی ہے

بقیہ(ریجکٹ فہرست میں موجود کے علاوہ) امیدواران اگلے مرحلے کے لیے اہل تصور ہونگے۔

 

نوٹ:(بھرتی کے تمام مراحل کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی متعلق کروناپرعمل کرنالازمی ہوگا)
 

 
Sunday, February 7, 2021