PRESS RELEASE DATED 15.06.2021 شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

15.06.2021

بہاول پور () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی فاسٹ پولیسنگ کا نتیجہ، پچھلے20 دنوں کی قلیل مدت میں تھانہ سول لائنز پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث عمیری گینگ کے سرغنہ کو02ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،لاکھوں روپے مالیتی 21عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر کے مالکان کے حوالے کی گئیں، اگر شہریوں کا چوری شدہ مال پولیس برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردے تو پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوتاہے،عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی کی '' عوام خدمت پالیسی '' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے بہاول پور میں چارج سنبھالتے ہی بہاولپور پولیس کی ٹاسکنگ کی، جس کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سول لائنز پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث عمیری گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گینگ میں شامل ملزمان محمد عمیر عرف عمیری، محمد آصف اور محمد صغیر کو جدید سائنسی طریقہ کار اپناتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی21 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،ملزمان سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز بھی برآمدکر کے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے، برآمد شدہ مال مسروقہ کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا،جنہوں نے پولیس کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے بہاول پور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور اظہار کیا کہ ڈی پی او محمد فیصل کامران کی کمانڈ میں بہاول پور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کررہی ہے جس کے نتیجے میں آج ہمیں چوری شدہ موٹر سائیکلیں واپس ملیں ہیں،اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہPRO ACTIVE POLICEY کریں، لیکن اگر کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو اس کو ٹریس کرنا اور شہریوں کا کھویا ہوا مال بر آمد کرنا پولیس کے لیے ایک ٹاسک ہوتا ہے جس کو تھانہ سول لائنز پولیس نے بخوبی نبھایا ہے، ڈی پی او نے سول لائنز پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں کرنے کے لیے ضلع بہاول پور کے تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک دئیے۔

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

15.06.2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی '' اوپن فورم پالیسی ''کے تحت کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،66معزز شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے جن کو متعین وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے،میری پالیسی شروع دن سے لیکر میری تعیناتی تک یہی رہے گی،کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر عوام کے مسائل میرٹ پر حل کرنا ہے اطمینان محسوس کرتا ہوں کہ بہاول پور کے عوام مجھ پر اعتماد رکھتے ہیں،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کیـ" اوپن فورم پالیسی" کے تحت کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ روز بھی 66معزز شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے، جس پر ڈی پی او نے فرداً فرداً متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے،میں جو ویژن اور پالیسی لیکر ضلع بہاول پورپولیس کی کمانڈ سنبھالی میں اسی پالیسی کے تحت اپنی تعیناتی کے آخری دن تک عمل پیر ارہوں گا،مجھے یہ بات سن کر اطمینان محسوس ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں،شہریوں کی بڑی تعداد میں کھلی کچہری میں آنے پر بہاول پورکی عوام کا مجھ پر اعتماد ظاہر ہوتا ہے، حتی الامکان کوشش ہے کہ عوام کی امیدوں پر پورا اتروں، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شریک شہریوں کے ساتھ کیا۔

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

-------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

15.06.2021

 

بہاولپور؛ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کمپین کا آغاز کر دیا، جس کے تحت تھانہ صدر بہاولپور نے کارروائی کرتے ہوئے ''اے'' کیٹیگری کے اشتہاری ملزم محمد عمران کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بہاولپور پولیس سمیت جنوبی پنجاب میں راہزنی اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی پی اوکمپین کے سلسلے میں ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع بہاولپور میں اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے مہم کو تیز کیا اور تمام ایس ایچ اوز کو اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ٹاسک دیے۔ اس سلسلے میں تھانہ صدر بہاولپورنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں راہزنی اور ڈکیتی کی مختلف وارداتیں کرنے والے ملزم عمران اشتہاری کیٹیگری اے کوIT بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ صدر پولیس کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی اشتہاریوں کی گرفتاری بارے کلیئرپالیسی ہے جس کو ہر صورت اپنایا جائے گا اور جتنے بھی اشتہاری ملزمان آزاد ہیں ان کو میری دی گئی ڈیڈ لائن سے پہلے گرفتار کریں۔ مزید انہوں نے تھانہ صدر بہاولپور پولیس کو اس کارروائی پر شاباش دی۔ 

 

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

---------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

15.06.2021

بہاول پور ()تھانہ کینٹ پولیس کی کامیاب کارروائی،نوکری کا جھانسہ دیکر لوگوں سے پیسے بٹورنے والا کارندہ گرفتار، برآمد شدہ رقم مدعی کے حوالے کر دی،یہ جرائم ایسے ہوتے ہیں جن سے معاشرہ کا پسا ہوا طبقہ اثر انداز ہوتاہے،بیروزگار اور غریب شہری پہلے ہی گردش روزگار سے تنگ ہوتے ہیں،جس کا مجھے احساس ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس انعام غنی کی پولیسنگ کے نظریے کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں آنے والے درخواست دہندہ شہری محمد فیصل کا موقف سنا،جس نے بتلایا کہ ایک ریاض نامی شخص نے دھوکہ دہی اورفراڈ کرتے ہوئے اس سے رقم ہتھیا لی ہے،جس کی درخواست پر ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے فوری طور پر مقدمہ کے اندراج کا حکم اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے آئی ٹی اور دیگر جدید تکنیکی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے 02 دن کے اندر ملزم محمد ریاض کو مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کیا اور معزز شہری کی رقم برآمد کی، ملزم پہلے بھی پولیس کو مختلف نوسرباز کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ جس پر شہری محمد فیصل نے ڈی پی او بہاول پور اور پولیس کو دل سے دعائیں دیں،اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ یہ جرائم ایسے ہوتے ہیں جن سے معاشرے کا پسا ہوا طبقہ نہایت اثر انداز ہوتاہے او رروزگار کی تلاش میں لوگ نوسر بازوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں،ایسے جرائم پیشہ افراد کامعاشرے کے تنگ دست لوگوں کو لوٹنا ظلم کے زمرے میں آتا ہے،جن کو گرفتار کر کے معاشرے کو ایسی گندگی سے پاک کیا جائے گا۔

 

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

-----------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

15.06.2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ٹریفک حادثہ میں وفات پانے والے کانسٹیبل محمدارسلان کے نمازجنازہ میں شرکت ،لواحقین سے اظہاری ہمدردی اورمکمل محکمانہ مراعات دینے کی یقین دہانی ،میری سپاہ میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہیں،میں آپ کی دکھ کی اس گھڑی میں آ پ کے ساتھ کھڑا ہوں،میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں ،ڈی پی او ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے یزمان میں ٹریفک حادثہ میں وفات پانے والے کانسٹیبل محمدارسلان کی نمازجنازہ میں شرکت کی،کانسٹیبل جوکہ تھانہ سول لائنز میں تعینات تھا ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں وفات پا گیاتھا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے متوفی کی فیملی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ میری سپاہ میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہیں،میں آپ کی دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں جتنی بھی محکمانہ مراعات گورنمنٹ کی میسر ہیں لواحقین کو دی جائیں گی،میرے آفس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں،میرا پرسنل نمبر موجودہے جہاں پر بلا جھجک آپ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں،نمازجنازہ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سمیت دیگرافسران نے شرکت کی ۔

 

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

-----------------

 

Tuesday, June 15, 2021