PRESS RELEASE DATED 16.06.2021 شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

16.06.2021

بہاول پور ()ڈی پی او محمد فیصل کامران کی منشیات، ناجائز اسلحہ اور اشتہاریوں کی خلاف کمپین تیز، بھاری مقدار میں شراب و چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے، پکار15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم تھانہ کینٹ پولیس کی حراست میں، منشیات کا استعمال نوجوان نسل کی تباہی ہے، کسی بھی تھانہ کی حدود میں اگر ناجائز اسلحہ اورمنشیات کی خرید وفروخت ہوئی تو متعلقہ پولیس کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی'' منشیات کا خاتمہ، محفوظ مستقبل کی ضمانت مہم ''کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بہاول پورپولیس کو منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیا،جس کے تحت پولیس تھانہ بغدادالجدید، سٹی حاصل پور، صدر حاصل پور اور چنی گوٹھ نے عمل کرتے ہوئے 450 لیٹر شراب،02 چالوبھٹی اور ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان عبدالستار، اقبال، محمدکبیر،ارشد اور مشرف کو گرفتار کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے،تھانہ کینٹ پولیس نے پکار 15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم محمد اشفاق کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا۔ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد محسن اور شاہدسے ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ مجرمان اشتہاری شہاب نواز اور ناصر کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا، کسی بھی تھانہ کی حدود میں اگر ناجائز اسلحہ اور منشیات کی خرید و فروخت ہوئی تو متعلقہ پولیس کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈی پی او محمد فیصل کامران

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

---------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

16.06.2021

بہاول پور()ڈی پی او محمد فیصل کامران کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کھلی کچہری میں پیش ہونے والے شہری کی درخواست پر سول لائنز پولیس کو ٹاسک،پولیس کا کامیاب آپریشن، مغویان بازیاب، ملزم گرفتار، شہری کا ڈی پی او کے کوئیک ایکشن پر خراج تحسین،

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس  پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی '' اوپن ڈور پالیسی'' کے ویژن کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران کھلی کچہری کا سلسلہ بلا تعطیل جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے مثبت نتائج بہاول پور پولیس کی پرفارمنس اورکوئیک ایکشن سے واضح ہیں،تین دن پہلے شہری محمد طارق نے کھلی کچہری میں  درخواست پیش کی کہ میری بیوی اور بچوں کو کسی شخص نے اغواء کر لیا ہے جس پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے فوری طور پر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو آن بورڈ لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے، مغویاں کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی اور 03 دن کے اندر پازیٹیو رسپانس کا ٹاسک دیا، جس کے نتیجہ میں آپریشن ٹیم نے IT بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مغویان کو بحفاظت اسلام آباد سے بازیاب کروایا اور ملزم محمد ممتاز کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بندکیا، جس پر شہری محمد طارق نے ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعائیں دیں،اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ یہ میرا فرض تھا کہ آپ کی فیملی کو بحفاظت بازیاب کراؤں، بہاول پور کی عوام کی مجھ سے توقعات ہیں جن کی تکمیل کے لیے کوشش کر رہا ہوں، ڈی پی او نے سٹی سرکل اورتھانہ سول لائنز پولیس کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیا۔

 

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

--------------

 

 

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

16.06.2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا رات گئے سادہ لباس میں شہر کا وزٹ، ایس ایچ او، پولیس پٹرولنگ موبائلز اور ایلیٹ فورس ٹیموں کو خفیہ طور پر چیک کیا،کوتاہی برتنے والے افسران کی سرزنش کرنے کے بعد شوکاز نوٹس جاری، ڈی پی او نے متعدد شہریوں سے امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بات بھی کی، بہاولپور پولیس ہمہ وقت شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کیلئے موجود ہے جس کی مانیٹرنگ میں خود کر رہا ہوں،ڈی پی او محمد فیصل کامران

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی24/7 پولیسنگ کے ویژن کو اجاگر رکھتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران رات گئے بغیر سیکیورٹی کے سادہ لباس میں شہر کا وزٹ کرنے کے لیے نکلے، ڈی پی او نے وائرلیس کے ذریعے ایس ایچ اوز، پٹرولنگ موبائلز اور ایلیٹ فورس ٹیموں کی پوزیشنز چیک کروائیں اور پھر خود فزیکلی طور پر بتائی گئی پوزیشن پر متعلقہ موبائلز اورایس ایچ اوز کو چیک کیا،موثر پٹرولنگ اوربہترین پرفارمنس پر افسران کو شاباش دی اورکوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیے، ڈی پی او نے اس دوران متعدد سویلین سے شہر میں امن وامان کی صورتحال اور کرائم کوکنٹرول کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور پولیس بہت ایکٹو طور پر شہر میں نظر آتی ہے، جس سے احساس تحفظ محسوس کرتے ہیں، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے کہا کہ بہاول پور پولیس ہمہ وقت شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کیلئے اپنے فرائض نبھا رہی ہے، جس کی مانیٹرنگ میں خود کر رہا ہوں، بہاول پور کو ایک پرامن شہر بنانے کا خواب اللہ تعالی کی رحمت سے بہت جلد پورا ہوگا۔

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

-------------

Wednesday, June 16, 2021