PRESS RELEASE DATED 17.06.2021 (04Files)شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

17.06.2021

بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ''اوپن ڈور پالیسی'' پر بھی عملدرآمد، کھلی کچہری میں 40 شہریوں نے اپنے مسائل بیان کیے۔ سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کھلی کچہری میں طلب، فوری کارروائی کے احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی اوپن ڈور پالیسی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے گزشتہ روز بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا۔ 40معزز شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ ڈی پی او نے سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کو فزیکلی کھلی کچہری میں طلب کر کے سائلین کے سامنے متعین شدہ وقت میں  کارروائی کرنے کیلئے احکامات دیے۔ ڈی پی اونے باقی ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو کال کر کے اوپن سپیکر پر احکامات جاری کئے جس پر شہریوں نے اس منفرد اقدام کو لائق تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو کہا کہ کارروائی کرنے کے بعدمجھے میرے پرسنل نمبرپر پراگرس نوٹ کروائیں گے اور سائلین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کھلی کچہری سے جانے والی تمام درخواستوں کا ڈیلی بیسزپر خود فالواپ لیتا ہوں، آپکے مسائل حل کرنا ہی میری پولیسنگ کا مرکزی سپرٹ ہے۔ میرے دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ 

 

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

17.06.2021

بہاول پور () پولیس کا ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے شخص کے خلاف ایکشن، مختلف کارروائیوں میں پولیس نے بھاری مقدار اسلحہ اور شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے،سوشل میڈیا کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں،ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ معاشرے میں بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلعی پولیس کو سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیوں کا حکم دیا،سوشل میڈیا کاMisuse کر کے ٹک ٹاک کے ذریعے ناجائز اسلحہ کی نمائش کی جس سے شریف شہریوں میں ناپسندیدگی اورخوف وہراس پیدا ہوا جس پر تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم حسن اقبال کو جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ اسی طرح پولیس تھانہ عباس نگر، سٹی یزمان اور صدر احمد پور شرقیہ نے الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 170لیٹر شراب،01 چالو بھٹی، ناجائز اسلحہ کلاشنکوف، پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان محمد وسیم، ذیشان، محمد علی اور ساجد حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے، تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ اورفرار ہونے میں مدد دینے پر ملزم محمدمنشاء کو بھی حوالات بند کیا۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اس موقع پر کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں، ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ معاشرے میں بد امنی دہشت پھیلانے والے عناصر کا خاتمہ کیا جا سکے۔ 

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

-----------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

17.06.2021

بہاولپور: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سٹی اور صدر سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ۔ قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات زیر بحث آئے۔ تمام زیر تفتیش مقدمات کو اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ڈیڈ لائن دے دی گئی۔پکار 15 کی کال پر فوری رسپانس کا حکم۔ 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی کرائم کنٹرول کے حوالے سے پالیسی کو مد نظر رکھنے ہوئے کرائم کنٹرول اور کرائم ٹریسنگ پر سٹی اور صدر سرکل کے افسران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات زیر بحث آئے۔ ڈی پی او نے  کرائم برخلاف پرسن اور کرائم برخلاف پراپرٹی کا گراف چیک کیا۔ درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے متعلقہ افسران کو ٹاسک دے دیا۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ چوری شدہ وہیکلز کو برآمد کریں۔ قتل کے مقدمات کے ملزمان کو فرانزک رپورٹ اور سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے شواہد کی روشنی میں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ کرائم پاکٹس میں مؤثر گشت کریں اور پکار 15کی کال پر رسپانس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔ کھلی کچہری کا ذکر کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ میرے دفتر سے آنے والی درخواستوں کو طے شدہ وقت میں فوری حل کریں۔ رقم کے لین دین اور چیک ڈس آنر جیسے مقدمات کو اپنی نگرانی میں سنیں اور شواہد کی روشنی میں مقدمات کو یکسو کریں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کہا کہ تھانے میں آنے والے ہر شہری کی درخواست کو ای ٹیگ لگانے کے بعد قابل دست اندازی وقوع کی فوری ایف آئی آر دیں۔ اگر کسی شخص نے کھلی کچہری میں آکر مقدمہ درج نہ کرنے کی یا تاخیر کرنے کی شکایت کی تو وہ متعلقہ آفیسر سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرے گا۔ جس کی کوئی معافی نہیں ہوگی۔ 

عمر سلیم 

ترجمان پولیس

---------------- 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

17.06.2021

بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا پولیس افسران اور اہلکاران کی ویلفیئر کے حوالے سے احسن اقدام۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے '' پولیس موبائل ویکسی نیشن سروس'' کا آغاز کر دیا،جہاں پر پولیس کے جوان عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے لمحہ بھر بھی دریغ نہیں کرتے،ان شہداء اور حاضر سروس پولیس افسران کی ویلفیئر بھی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پولیس افسران کی ویلفیئر کے حوالے سے اقدامات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے پولیس شہداء،حاضر سروس افسران اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے'' پولیس موبائل ویکسین سروس'' کا آغاز کر دیا جس کے تحت کورونا ویکسین پولیس افسران اور شہداء کی فیملیز کے لیے  Door Step پر میسر ہوگی،جس کے لیے سب انسپکٹر خرم ذکاء کو فوکل پرسن مقرر کیا۔ تاکہ پولیس افسران کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے مندرجہ بالا موبائل فون نمبر پر رابطہ کرکے گھر بیٹھےCOVID ویکسین لگوا سکیں، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں اس فورس کو کمانڈ کررہا ہوں جس کے افسران اور جوان اپنے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچاتے اسی طرح پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہداء کی فیملیز اور پولیس افسران کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کرے یہ اقدام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 

عمر سلیم 

ترجمان پولیس 

-------------------

 

Thursday, June 17, 2021