PRESS RELEASE DATED 18.06.2021 (03 Files)شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
18.06.2021
بہاول پور() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے جمعہ کے روزکھلی کچہری سے بھیجی جانے والی درخواستوں کا فالواپ لیا، مناسب عمل درآمدپر اطمینان کا اظہار کیا۔
 متعلقہ ڈی ایس پیز کا جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے سرکلز میں وزٹ،ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھیں،

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفراقبال اعوان کی پالیسی کے پیش نظر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے جمعتہ المبارک کے روز گزشتہ درخواستوں پر فالو اپ لیا، متعلقہ افسران کی طرف سے بھجوائی جانے والی رپورٹس کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں، دیے گئے احکامات پر عمل درآمد کی صورت میں اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید برآں متعلقہ ڈی ایس پیز نے اپنے اپنے سرکلز میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سیکیورٹی پر مامور اہلکاروںکے ویپن اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی ورکنگ چیک کی، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو میسج دیاکہ سیکیورٹی پر مامور جوان اپنی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مورچے میں کھڑے ہو کر او ربلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹ کا استعمال کریں،ہم تب ہی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناسکتے ہیں جب ہم خود حفاظتی اقدامات کو اپنائیں گے۔
عمر سلیم 
ترجمان پولیس 

-----------------
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
18.06.2021
بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کی سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دے دیا،تمام متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں،طلباء ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ایک محفوظ اوراطمینان ماحول میں تعلیم حاصل کرنے سے ان میں خود اعتمادی، حب الوطنی اور سیکیورٹی اداروں کے لیے محبت کا جذبہ ابھرتا ہے،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ضلع بہاول پورکے تمام تعلیمی اداروں، کالجز اور یونیورسٹیز کی سیکیورٹی آڈٹ کا حکم دیا ہے، تمام ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز اپنے تھانہ کی حدود میں تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اوراس کی رپورٹ ڈی پی او آفس بھجوائیں، تعلیمی ادارے کی سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں،ڈی پی اونے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی پر تعینات گارڈز اور اہلکاروں کے ویپنز ،میٹل ڈیٹیکرز کی کی ورکنگ کو چیک کریں،CCTV کیمرہ جات کی انسٹالیشن اورسیکیورٹی واچ سسٹم کا مناسب انتظام کروائیں، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران سے کہا کہ تعلیمی اداروں میں علم کے حصول کے لیے آنے والے طلباء ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ملکی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے، ایک محفوظ اور پر اطمینان ماحول میں تعلیم حاصل کرنے سے ان میں خود اعتمادی، حب الوطنی اور سیکیورٹی اداروں سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتاہے۔
عمر سلیم 
ترجمان پولیس 

----------------
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
18.06.2021
بہاولپور() پولیس نے شہریوں کے ساتھ جعلیNGOکا جھانسہ دیکر فراڈ کرنے والے گروہ کو دھر لیا، مزید کارروائیوں میں موبائل فونز، منشیات اوراسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے، کام کرنے والے افسران ہی میرے لیے قابل عزت ہیں،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے پالیسی کے مدنظرڈی پی او محمدفیصل کامران نے ضلع بہاولپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں تھانہ سول لائنز پولیس نے جعلی NGO بنا کر سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کر کے پیسے بٹورنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا،شہریوں سے لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کر کے شہریوں کے حوالے کی، ملزمان شاہد اور عامر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،اس کے علاوہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے ملزمان جعفر، علی اور فرقان سے12عدد موبائل فونز، اسسریز اور نقدی22ہزار روپے برآمد کر لی،مزید پولیس تھانہ سول لائنز،سٹی یزمان،سٹی حاصل پور اور سمہ سٹہ نے مختلف کارروائیوں میں 700گرام چرس، 120 لیٹر شراب، ناجائز اسلحہ بندوق 12 بور برآمد کر کے ملزمان محمد افضل، جمشید، وقاص اور امتیاز کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ڈیلی بیسز پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، میری پالیسی بہت کلیئر ہے جو بھی آفیسرCrime Control  اورCrime Prevention میں برتری لے گا وہی آفیسر میرا فیورٹ ہے اورجو کوئی آفیسر ٹائم پاس کرے گا اس کو کسی ذمہ دار سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
عمر سلیم 
ترجمان پولیس

-------

 

Friday, June 18, 2021