ڈسٹرکٹ پولیس افسر کیپٹن (ریٹائیرڈ) مستنصر فیروز کی ہدایت پربہاولپور پولیس نے فرانزک سائنس لیبارٹری ، کرائم سین یونٹ کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ پولیس لائینز بہاولپور میں سیمنار کا انعقادکیاجس میں یونٹ انچارج ارمان خان نے پولیس افسران کو کرائم سین کے متعلق لیکچر دیا س اس موقع پر میں ایس پی اینوسٹی گیشن پولیس بہاولپور ، ڈی ایس پی لیگل ،ایس ایچ اوز ،قتل کی تفتیش کرنے والے ایچ آئی یو سیل کے تمام انچارج، تفتیشی افسران نے شرکت کی انچارج کرائم سین یونٹ نے پولیس افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ سے شہادت اکٹھی کرنے کے لیے ہماری ٹیمیں چوبیس گھنٹے حاضر ہیں آپ کسی بھی وقوعہ کی بابت ہمیں کسی بھی ٹائم کال کرسکتے ہیںواقعہ کے فوری بعد کرائم سین انوسٹی گیشن ٹیم کال کرنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گئی شواہد اکھٹے کرے گئی کرائم سین انوسٹی گیشن ٹیم جدید آلات کے ذریعہ ہر قسم کے شواہد اکھٹے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ایس پی اینوسٹی گیشن رب نواز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرائم سین انوسٹی گیشن یونٹ سے پولیس کو تفتیش میں مدد ملے گی اور پولیس بہتر طریقے سے کیس حل کر سکے گی۔