PRESS RELEASE DATED 13.09.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
13-09-2021
بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کی رواں ہفتے کے پہلے ورکنگ دن کھلی کچہری،53 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل بیان کیے،03درخواستوں پر اینٹی وویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کی افسران کو سننے  جبکہ متعدد درخواستیں تھانہ عباس نگر سے متعلقہ ہونے پر ایس ڈی پی او صدر سرکل کو تھانہ عباس نگر میں پہنچ کر درخواست دہندگان کوایس ایچ اواورتفتیشی افسران کی موجودگی میں سننے کا حکم دیا،شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کارروائی اور ازالہ اولین ترجیح ہے،کمی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کر نے کے سلسلہ میں رواں ہفتے پہلے ورکنگ ڈے کھلی کچہری لگائی،جس میں 53شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل بیان کیے۔ڈی پی او نے سائلین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی و قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات پر روزانہ کی بنیاد پر فالواپ لیکر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے جاتے ہیں تاکہ زیر تفتیش مقدمات کو جلدازجلد حقائق پر یکسو کیا جاسکے اوران مقدمات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچاکر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے،03خواتین  شہریوں کی درخواستوں کو اینٹی وویمن ہراسمنٹ ایند وائلنس سیل کی افسران کو سننے وکارروائی جبکہ متعدد شہریوں کی تھانہ عباس نگرسے متعلقہ درخواستیں ہونے پر ایس ڈی پی او صدر سرکل کو تھانہ عباس نگر میں پہنچ کر درخواست دہندگان کو ایس ایچ او اورتفتیشی افسران کی موجودگی میں سننے کا حکم دیا،مقدمات کی تفتیش میں میرٹ ہرصورت مقدم رکھا جائے،کسی سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیے،متعددشہریوں کی درخواستوں پرمتعلقہ پولیس افسران کو آن کال لیتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ اورانسانیت کے جذبے کے تحت حل کرنے اورمتعینہ وقت میں ڈی پی او آفس رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے والے افسران اپنے آپ کو احتساب کے لیے تیار رکھیں۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
13-09-2021
بہاول پور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کاالیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پرپولیس افسران اور جوانوں کو شاباش جبکہ اورپرامن اورمعاشرتی امن برقراررکھنے کے لیے شہریوں،معاونین اداروں،سول سوسائٹی اورمیڈیانمائندگان کا الیکشن کے دوران اہم کرداررہا، جس کی وجہ سے پر امن الیکشن کا انعقاد ممکن ہوا،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے الیکشن کے اختتام پر بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پرتمام پولیس افسران واہلکاران کو شاباش دی۔انتخابی عمل کو پرامن بنانے کیلئے پولیس نے دن رات جانفشانی،ایمانداری اور الرٹ ہوکراپنے فرائض سر انجام دیئے۔پرامن انتخابات کا انعقاد ثابت کرتا ہے کہ قانون کی بالادستی قائم اورریاست کی رٹ بحال رہی۔ الیکشن کے دوران پرامن ماحول کو برقراررکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ امن کمیٹی کے ممبران،انجمن تاجران، عوامی نمائندگان، میڈیااور سول سوسائٹی کا کردارقابل تعریف ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر تمام اداروں اور افرادکا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں ایسے مثالی تعاون کی امید رکھتے ہیں, کیونکہ پولیس عوام کے تعاون سے ہی موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے۔پولیس عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
13-09-2021
بہاولپور()تھانہ صدربہاول پورپولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی، لاکھوں روپے مالیتی ساڑھے 03کلوگرام ہیروئن برآمد،مقدمہ درج، مزید اینٹروگیشن جاری،پولیس کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے، اس طرح کی مزید کارروائیاں بھی مستقبل میں بھی جاری رکھتے ہوئے بڑے منشیات فروشوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گا، ڈی پی او محمد فیصل کامران،
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں پولیس منشیات فروشوں کے بڑے گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،اس سلسلہ میں تھانہ صدر بہاول پور پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیتی ساڑھے 03 کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی، اے ایس پی صدر سرکل کی زیرنگرانی اور ایس ایچ اوتھانہ صدربہاول پور کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدامین عرف مینا کو گرفتار کرلیا،جو کہ بہاولپورمیں منشیات سپلائی کرتا تھا، جس کے قبضہ سے ساڑھے 03 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی، جس سے مزید تفتیش جاری ہے اوراہم انکشافات بھی متوقع ہیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اے ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او اور اس کی پوری ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سرٹیفکیٹ کااعلان بھی کیا، ڈی پی او نے اہم کارروائی کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ بلا شبہ صدر پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی ہے،آئی جی پنجاب کی منشیات کے خلاف جاری کمپین کو ہر صورت کامیاب بنایاجائے گا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کرتے ہوئے اس سے جڑے تمام حقائق کو سامنے لایا جا کر پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ہے،اس طرح کی مزید کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گیں،
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

 

Monday, September 13, 2021