PRESS RELEASE DATED 14.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
14-09-2021
بہاول پور()پولیس کامنشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، متعدد ملزمان گرفتار،منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' منشیات سے پاک معاشرہ' 'پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ بغدادالجدید،صدربہاول پور،چنی گوٹھ،خیرپورٹامیوالی،اوچ شریف اورنوشہرہ جدیدنے ملزمان،محمدسلمان،شفقت علی،محمداشفاق،محمدرضوان،محمدعرفان،غلام یسین اورمحمدطارق کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے 394 لیٹر شراب ولہن اور01 چالوبھٹی برآمدکرلی،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدرحاصل پور،اوچ شریف، سول لائنز اورمسافرخانہ نے ملزمان محمدبلال،محمدمحسن،محمدشبیر،محمدشوکت کو گرفتارکرلیا،جن کے قبضہ سے 03 کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدرحاصل پور، سول لائنزاورقائم پورنے ملزمان امداد حسین،زاہد،محبو ب،خان اورغلام مصطفی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 02 عددپسٹل30 بور،ریپیٹر 12 بور اورآہنی خنجر برآمدکرلیا،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا،
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
14-09-2021
بہاول پور() پولیس کابھیک مانگنے والوں کے خلاف آپریشن،25 مقدمات درج کرکے25 ملزمان کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا، گداگری ایک لعنت ہے ایسے عناصر کو معاشر ے کے لیے ناسور نہیں بننے دیا جائے گا، اس کاروبار میں ملوث گروہ کو بے نقاب کیا جائے گاتاکہ بہاول پورکو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق '' بھکاریوں سے پاک معاشرہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر اینٹی بیگنگ اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے,جو ڈسٹرکٹ  انتظامیہ سے ملکرسٹی ایریا کے علاوہ ضلع بھر میں ٹریفک سگنلز،بازار،شاہراؤں،چوک سمیت اہم مقامات پربھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں گے،اس سلسلہ میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 25 مقدمات درج کرکے 25 ملزمان کو گرفتارکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا گیا،آپریشن کرنے والوں تھانہ جات میں اوچ شریف،چنی گوٹھ،صدر احمدپورشرقیہ،سٹی احمدپورشرقیہ،سٹی حاصل پور،بغدادالجدید،کینٹ،سول لائنز اورکوتوالی شامل ہیں۔ اوریہ سلسلہ مزید جاری ہے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ گداگری ایک لعنت ہے، ایسے عناصر کو معاشر کے لیے ناسورنہیں بننے دیا جائے گا، اس میں ملوث افراد وکاروبارکرنے والے گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں جیل کی راہ دکھائی جائے گی،تاکہ بہاول پور کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

 

Tuesday, September 14, 2021