PRESS RELEASE DATED 15.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

15-09-2021

 

بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کی کھلی کچہری، شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کا تسلسل برقرار، 41شہریوں کی شرکت، کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ میرے اور شہریوں کے درمیان کوئی فاصلہ نا ہو،ان کی دادرسی کرنا میری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی عوامی شکایات کے فوری حل اور اوپن ڈور پالیسی کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شریک 41 شہریوں کے مسائل خود سنے،ہر شہری کی درخواست پر علیحدہ علیحدہ افسران کو کال کرتے ہوئے اورکمیونٹی پولیسنگ کے جذبے کے تحت حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں،تمام ایس ڈی پی او زاورایس ایچ او زکو شہریوں کی درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں حل کرکے ڈی پی او دفتررپورٹ بھجوانے کا حکم دیا،شہری کسی شکایت کی صورت میں دفاترہائے اورتھانہ جات کے باہر لگے پینافلیکس پر درج  نمبر  پر کال کرسکتے ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس موقع پر شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہوں تاکہ میرے اور عوام کے درمیان کوئی فاصلہ نا رہے۔ پولیس افسران کو اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں، جن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

----------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

15-09-2021

بہاولپور()ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی ہدایت پرتھانہ کینٹ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی،ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیتی چرس وکرسٹل آئس اوروٹک رقم برآمد،مقدمہ درج،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کرتے ہوئے اس سے جڑے تمام حقائق کو سامنے لاتے ہوئے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے گا، اس طرح کی مزید کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف آپریشن ترجیحات میں شامل ہے ڈی پی او محمد فیصل کامران کی قیادت میں پولیس منشیات فروشوں کے بڑے گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی چرس وآئس اورلاکھوں روپے وٹک رقم بھی برآمدکرلی،ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی زیرنگرانی اسپیشل ٹیم نے گشت وناکہ بندی بالمقابل دبئی گرلزکالج نیوصادق کالونی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالطیف کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے08 کلو400 گرام چرس اور340 گرام کرسٹل آئس برآمدکرلی،جبکہ ملزم سے 04لاکھ 01 ہزار310 روپے وٹک رقم بھی برآمدکرلی،ملزم نے دوران اینٹروگیشن انکشاف کیا کہ وہ منشیات کالجز اوریونیورسٹی میں فروخت کرتاہے، جبکہ منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کو بھی قبضہ میں لے لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او اور اس کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی،ڈی پی او نے اہم کارروائی کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ بلا شبہ تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کامیابی ہے،آئی جی پنجاب کی منشیات کے خلاف جاری کمپین کو ہر صورت کامیاب بنایاجائے گا، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کرتے ہوئے اس سے جڑے تمام حقائق کو سامنے لایا جا کر پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بہاول پور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ہے،اس طرح کی مزید کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گیں،

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

Wednesday, September 15, 2021