PRESS RELEASE DATED 16.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

16-09-2021

بہاولپور()پولیس کا دی پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ عباس نگر پولیس نے والد کی درخواست پر02 بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا،قانون اپنے معزز شہریوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے،حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا یہ آرڈیننس دور حاضر میں اولاد کی طرف سے جائیداد کے تنازعہ یا گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے والدین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف ایک مؤثرقانون ہے،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر پولیس کا دی پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس 2021 کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ عباس نگر پولیس کو شہری خادم نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے محمدسلیم اور محمدوسیم جوکہ علیحدہ رہتے ہیں اور نافرمان ہیں اور ان کو اپنی جائیداد سے عاق کیا ہواہے،مورخہ29.08.2021 کو اپنے گھر میں موجود تھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آئے اورمیری گائے مالیتی 80 ہزار روپے کھولنے لگے میرے منع کرنے پر ملزمان نے مجھے مارا پیٹا گواہان نے میری جان بخشی کروائی، خرچہ نہ دینے کے ساتھ ساتھ آئے روز مارپیٹ کرتے ہیں،جس پر تھانہ عبا س نگر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری خادم کی مدعیت میں دی پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس 2021 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مزید کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان محمدسلیم اورمحمدوسیم کو گرفتارکرلیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ قانون اپنے معزز شہریوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے،حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا یہ آرڈیننس دور حاضر میں اولاد کی طرف سے جائیداد کے تنازعہ یا گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے والدین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف نا صرف ایک مؤثرقانون ہے بلکہ اسلامی اقدار کی بھی عکاسی کرتاہے،علاوہ ازیں اس آرڈیننس کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری طورپر کارروائی عمل میں  لاتے ہوئے متعدد مقدمات درج کرکے ملزما ن کو گرفتارکیا جاچکاہے۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

16-09-2021

 

بہاول پور()پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،متعددملزمان گرفتار،منشیات کی بھاری کھیپ برآمد،مقدمات درج، جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتارکرکے قرارواقعی سز ادلوائی جائے گی، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سول لائنز، عباس نگر،چنی گوٹھ اوراوچ شریف پولیس نے ملزمان نادرعلی،ذویژن،ابرار،بسم اللہ شاد،محمداختر اورمحمدزوار کو گرفتارکرلیا جن کے قبضہ سے08 کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی،شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدراحمدپورشرقیہ،سٹی احمدپورشرقیہ اورسمہ سٹہ نے ملزمان محمدشاہد،شہاب الدین،رفیق احمد،شنگرداس،عبدالجبار اورمحمدعمران334لیٹر شراب،120 لیٹرلہن اور02 چالوبھٹی برآمدکرلی۔،تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ اورفرارہونے میں مدد فراہم کرنے پر ملزم اللہ رکھا کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ قائم پور پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدناصر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل30 بور برآمدکرلیا، متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،جرائم پیشہ عناصر  کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا،

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------

 

Thursday, September 16, 2021