PRESS RELEASE DATED 19.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
19-09-2021
بہاولپور ()ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر اتوارکے روز چرچز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،بھاری تعداد میں ڈیوٹی پر پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے، سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے چرچز کے سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک کیا، سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران سستی ولاپرواہی نا برتی جائے، ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سربراہی میں ضلعی پولیس کی طرف سے اتوارکے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔بھاری تعدادمیں پولیس افسران واہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے، سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے ڈی پی او کے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک اور بریف کیا۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکیننگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر ڈیوٹی سرانجام دیں اور عبادت گاہوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت اور موجودہ علاقائی صورت حال میں ہمارا فرض بہت اہم ہے، سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران سستی ولاپرواہی نہ برتی جائے، ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس

-------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
19-09-2021
بہاول پور()پولیس کی بھکاریوں ، منشیات فروشوں اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، متعدد گرفتار، منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدما ت درج،پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،متعدد ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا، تھانہ سول لائنز اورسٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ،محمدفاروق،محمدجاوید اورمحمدفاروق کو بھکاری ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا، تھانہ صدر احمدپورشرقیہ اوراوچ شریف نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالستاراورمحمداسماعیل کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 75 لیٹر شراب برآمدکرلی، تھانہ سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروش ملزم فیاض احمد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے1240 گرام چرس برآمدکرلی ،تھانہ سول لائنز پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ اورفرارہونے میں مدد دینے پر ملزم زاہد فاروق کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے ملزم سبحان شاہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل30 بور برآمدکرلیا،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،پروفیشنل بھکاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرتی امن کو برقراررکھا جاسکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

--------------

 

Sunday, September 19, 2021