PRESS RELEASE DATED 20.09.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

20-09-2021

بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،74شہریوں نے پولیس سے متعلقہ مسائل  کے حل کے لیے کھلی کچہری کا رخ کیا،ڈی پی او نے طویل دورانیہ کے دوران کھڑے ہوکر آخری شہری تک تمام شہریوںکوسن کر ان کے سامنے متعلقہ افسران کو لائیوکال پراحکامات جاری کیے،تھانہ کی سطح پر ہی شہریوں کے مسائل  قانون کے مطابق اورمیرٹ پر حل کریں تاکہ انہیں دوردراز کا سفر نہ کرنا پڑے ، روازانہ کی بنیاد پر ہمارا واسطہ ایک عام آدمی سے ہے جس کے پولیس سے متعلقہ مسائل فوری حل کیے جائیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد کر نے کے سلسلہ کے تحت کھلی کچہری لگائی،جس میں74شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل بیان کیے۔ورکنگ ڈے کے پہلے روز طویل دورانیہ کے دوران کھڑے ہوکر آخری شہری تک تمام شہریوں کو تفصیلی سنا اوران کے سامنے متعلقہ ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو لائیو کال پر احکامات جاری کیے، درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں واپس ڈی پی او آفس رپورٹ بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے، ڈی پی او نے سائلین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں میری پہلی ترجیح ہے کیونکہ قانون پسند شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا رخ کرتے ہیں ،اس کی بڑی وجہ تھانہ کی سطح پران کے مسائل حل نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے انہیں دور دراز کا سفر کرناپڑتا ہے،ایس ڈی پی اواورایس ایچ اوز نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا واسطہ روزانہ کی بنیادپر ایک عام آدمی سے ہے ، ان کے مسائل تھانہ کی سطح پر قانون کے مطابق اورمیرٹ پر ہی حل ہونے چاہیے،کسی سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ان کی فوری داد رسی کی جائے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

--------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

20-09-2021

بہاول پور ()ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات،تمام شہریوں کے ساتھ ساتھ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز کو بلا خوف وخطر پرامن ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ڈیوٹی میں شامل ہے، معاشرتی امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا،ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان کی پالیسی ضلع میں معاشرتی امن اورفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر کی طرح بہاول پور ضلع میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پراس حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سیکیورٹی پلان جاری کیا جاچکاہے،ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز پولیو ورکرزکی سیکیورٹی کو باقاعدگی سے چیک کریں،انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ورکرز جوکہ مفاد عامہ اور ریاستی احکامات کی روشنی میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ان کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے،یہ ہمارے مستقبل کے معمار بچوں کی صحت کا معاملہ ہے،کیونکہ پولیو کے قطر ے نا پینے والے بچے ہمیشہ کے لیے معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں، پولیو ورکرز کوبلا خوف و خطر پرامن ماحول کرنا ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک اور الرٹ رکھیں تاکہ ضلع میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھا جاسکے،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمدفیصل کامران نے ایس ڈی پی او زاورایس ایچ اوز کو سیکیورٹی پلان پر عمل درآمدکے حوالے سے جاری احکامات میں کیا۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

20-09-2021

بہاولپور()ڈی پی او محمد فیصل کامران کی ہدایت پرمجرم اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ سٹی احمدپوشرقیہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوبAکیٹگری کا مجرم اشتہاری کو گرفتارکرلیا،مجرمان اشتہاریوں کودستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے،عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، ڈی پی او۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کے پیش نظرڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث Aکیٹگری کے مجرم اشتہاری محمدبلال کو01سال بعد گرفتار کر لیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری بارے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں،کو ہر صورت فالو کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں جتنے بھی اشتہاری مجرمان آزاد ہیں ان کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے،عوام کو شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ جبکہ ان کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

 

 

 

Monday, September 20, 2021