PRESS RELEASE DATED 21.09.2021 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
21-09-2021
بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کا اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری ،56شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت،ڈی پی اونے بارش کے دوران بھی کھلی کچہری جاری رکھی ،شہریوں نے اس اقدام کو سراہا اوردعائیں دیں، بارش باعث رحمت ہے کھلی کچہری میرے لیے اولین ترجیح ہے اورآنے والے معزز شہری میرے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں،ان کی فوری داد رسی کرتے ہوئے انہیں ریلیف پہنچایا جائے گا،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداراور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپرکھلی کچہری منعقد کر نے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،56 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ڈی پی اوآفس کارخ کیا،ڈی پی او نے سائلین کے سامنے متعلقہ افسران کوانفرادی طورپر کال کرکے متعینہ وقت میں کارروائی کا حکم جاری کیا،اس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب کھلی کچہری کے دوران متواتر بارش ہوتی رہی،ڈی پی او نے بارش کے دوران بھی آخری شہری کوسننے تک کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھا،جس پر کھلی کچہری میں موجود شہریوں نے اس اقدام کو سراہا اوردعائیں دیں،ڈی پی اونے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین میرے لیے وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں جوکہ پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے دوردراز کا سفرکرکے یہاں آتے ہیں،کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ میرا فرض ہے اورحقوق العباد کا تقاضا بھی ہے۔ڈی پی او نے پولیس آفیشلز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کی درخواست پر ہرصورت قانونی کارروائی متعین وقت میں ہو۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

----------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
21-09-2021
بہاولپور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا تمام ایس ایچ اوزکوبسلسلہ چہلم حضرت امام حسین ؓ برآمدہونے والے جلوس کے روٹس فوری طورپر وزٹ کرنے اور لائسنس داران/منتظمین کے تعاون سے سیکیورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرانے کا حکم، چہلم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت ہر صورت برقرار رکھتے ہوئے معاشرتی بدامنی پھیلانے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سرادار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے چہلم کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کاضلع کے تمام ایس ایچ اوزکو بسلسلہ چہلم حضر ت امام حسین ؓ کے حوالے سے جلوس اورمجالس کی فول پروف سیکیوٹی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ جلوس ہائے کے روٹس اور ان کے راستے میں آنے والی گلیوں ،بازاروں کو محفوظ اور سیکیورٹی لیپس کو دور کیا جائے۔ تمام لائسنس داران اور منتظمین کے تعاون سے کسی بھی خدشات کے پیش نظر حفاظتی اور احتیاطی اقدامات قبل از وقت مکمل کیے جائیں۔ مجالس ہائے کے مقامات کا جائزہ لیں۔ اورvantage points اپنی سیکیورٹی اور جلوس اور مجالس کے شرکاء کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہائو کو جاری رکھنے اور متبادل راستوں کا جامع پلان تشکیل دیں۔ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور ان تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان ترتیب دیں۔ ڈی پی او نے ضلع کے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر انتظامات بلاتاخیر مکمل کیے جائیں۔ پولیس افسران ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور منتظمین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔اس کے علاوہ مشکوک سرگرمیوں اور شر پسند عناصرپرکڑی نظر رکھیں۔ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر تمام مذاہب اور مسالک کی سیکیورٹی مقدم رکھی جائے۔ چہلم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت ہر صورت برقرار رکھتے ہوئے معاشرتی بدامنی پھیلانے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
21-09-2021
بہاول پور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کا محکمہ سے ریٹائرڈہونے والی لیڈی کانسٹیبل کے اعزاز میں پولیس لائن میں الوداعی تقریب کا اہتمام،محنتی،فرض شناس اورایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ کا سرمایہ ہوتے ہیں ،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،جبکہ ڈی پی اونے لیڈی کانسٹیبل کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور تحائف دیے۔
 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے گذشتہ روز پولیس لائن کے ریکریشن ہال میں محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والی لیڈی کانسٹیبل نوشین جبار کے اعزاز میں سادہ پرُوقارالوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ڈی پی اونے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محنتی،فرض شناس اورایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہوتے ہیں،ان پر محکمہ کو فخر اورناز ہوتاہے،پولیس سے ریٹائر ڈہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبرہوتاہے،آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،لیڈی کانسٹیبل نے محکمہ پولیس میں60 سال سروس پوری کی ہے جس کو آج عزت وا حترام سے سروس پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے الوداع کیا جارہاہے جو کسی بھی ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کے لیے ایک اعزاز ہوتاہے،آپ کے لیے ہمیشہ ڈی پی او آفس کے دروازے کھلے ہیں،پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پولیس ویلفیئر مرکزپررابطہ کرسکتے ہیں،آخر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈی پی اونے تعریفی سرٹیفکیٹ اور تحائف دیے اوران کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

-------------------

 

Tuesday, September 21, 2021