PRESS RELEASE DATED 22.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
22-09-2021
بہاولپور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری،51 شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو سن کر احکامات جاری کیے،چہلم حضرت امام حسینؓ کے دوران سوشل میڈیا پر فرقہ واریت و نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور شرانگیزی و مذہبی وال چاکنگ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، شہری کسی بھی شر پسندی اورمشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ تھانہ یا پکار15 پر دیں, تاکہ امن کی فضاء کو برقرار رکھا جاسکے،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن اوراحکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری منعقد کر نے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ڈی پی اونے51 شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو تفصیل سے سنا، متعلقہ افسران کو آن کال شہریوں کے سامنے احکامات جاری کیے اوران کی داد رسی کرتے ہوئے متعینہ وقت میں واپسی  رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا۔چہلم حضر ت امام حسینؓ کے حوالے سے احکامات کے پیش نظر ڈی پی اونے ضلع کے تمام ایس ایچ اوزکو سوشل میڈیا پر فرقہ واریت و نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور شرانگیز ی و مذہبی وال چاکنگ کے متعلق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، چہلم کے دوران بھائی چارے، امن وامان کی فضا کی فضاء کو برقراررکھا جائے گا، انتظامات کی راہ میں حائل تمام کمی و بیشی کو دور کیا جائے،ضلعی وتحصیل انتظامیہ کے تعاون سے جلوس کے روٹس کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات مکمل کرکے حتمی شکل دی جائے۔سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ ونفرت انگیز مواد کی تشہیر کرنے والوں کے علاوہ بغیر تصدیق کے شیئر کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے،یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، ایسے عناصر مذہبی منافرت پھیلانے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بد امنی کا باعث بنتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سادہ لباس میں مامور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ ڈیوٹی پر افسران شر انگیزی اور مذہبی وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف کڑی نظر رکھتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران، انجمن تاجران کے نمائندگان اور لائسنس داران کے ساتھ رابطہ رکھیں تاکہ چہلم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہونے سے بچا جا سکے۔
جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
22-09-2021
بہاول پور()پولیس کی رواں ہفتہ 03 دنوں کی کارروائیاں، درجنوں ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،پولیس نے گزشتہ 03 دنوں کے دوران اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر کارروائیا ں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیا، شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ کوتوالی،سمہ سٹہ،صدریزمان،ڈیرہ نواب،دھوڑکوٹ،عنایتی،سٹی حاصل پور،سٹی احمدپورشرقیہ،خیرپورٹامیوالی اورقائم پورنے ملزمان سعید احمد،محمداشرف،محمدوحید،محمدنقاش،محمدشفیق، اللہ دتہ،محمدوسیم،محمدمدنی، غلام عباس،محمدکاشف،عبدالستار،محمدعامر،نثارعلی،شوکت حسین، محمدشاہد، عقیل ریاض،محمدمدثر،محمدارسلان اورمحمدوقار کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1165 لیٹر شراب ولہن اور02 چالوبھٹیاں برآمدکرلیں،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ ہیڈراجکاں،خیرپورٹامیوالی،سمہ سٹہ اورصدرحاصل پورنے ملزمان محمدمکھن،محمدعامر،محمدافضل،محمدقدیر اورمحمدامین کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے05 کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی،اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس تھانہ سٹی یزمان،سول لائنز،چنی گوٹھ،سمہ سٹہ اورسٹی حاصل پورنے ملزمان عاشر علی،غلام مرتضی،محمدظفر،سعیدعباس، محمدسجاد،محمدفراز،محمدفرید،محمدمجاہد، محمدیامین اورمحمدجمشید کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے09 عدد پسٹل30 بور اور01 عددریوالور32 بور برآمدکرلیا،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کو ایسے عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔
 جام محمدساجد
ترجمان پولیس 

----------------

Wednesday, September 22, 2021