PRESS RELEASE DATED 23.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

 

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآفس/ شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

23-09-2021

بہاول پور()ڈی پی او محمدفیصل کامران کی سٹی ایریا میں گشت اورجرائم کی روک تھام کے حوالے سے ڈولفن اسکواڈ کے افسران کے ساتھ میٹنگ،ڈولفن اسکواڈکے اہلکار ان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کے ساتھ ساتھ عوام الناس سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے کانفرنس ہال میں ڈولفن اسکواڈکے افسران واہلکاران کے ساتھ سٹی ایریا میں گشت اورجرائم کی روک تھام کے حوالے میٹنگ کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈولفن اسکواڈسے بہت سی توقعات وابستہ ہیں،پولیس یونیفارم میں آپ پربہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،آپ اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں، آپ کا رویہ بہت بہتر ہونا چاہیے،آپ عوام اور محکمہ کی توقعات پرپورا اتریں،جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کو اولین ترجیحات میں شامل کریں،ڈولفن اسکواڈ کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اس حوالے سے ڈولفن اسکواڈشہر بھر میں گشت کے نظام کومزیدموثراور جرائم کی بیخ کنی میں اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ کی طرف سے دی گئیں سہولیات کے مطابق عوام الناس کی ہر ممکن مدد کریں، جس سے شہر بھر میں آپ کاکردار نمایاں ہو سکے۔ اس کے برعکس کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 جام محمدساجد

 ترجمان پولیس

-------------------

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

23-09-2021

بہاول پور()پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کے صبح و شام کے68ویں بیج کی ٹریننگ جاری،ٹریننگ اسکول میں تربیت حاصل کرنے والوں کو بہترین ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے متعلق بھی بھرپورآگاہی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس کے معاملہ میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح بہاول پور میں بھی شہریوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں صبح و شام شفٹوں میں اسٹوڈنٹس کو بہترین تربیت دی جاتی ہے، اسی سلسلہ میں 2 ہفتے پرمشتمل ٹریننگ کے68ویں بیج کی ٹریننگ جاری ہے،ڈرائیونگ اسکول کے اسٹاف بہترین انداز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرائیونگ کی تربیت دے رہے ہیں جن کو بعد ازاں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے،دوہفتے کی ٹریننگ کے دوران پہلے مرحلے میں طلباء کو ٹریننگ کے پہلے اسکول کے ٹریک، دوسرے مرحلے کی مصروف روڈز پر پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ہمراہ ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔ تا کہ سٹوڈنٹس میں گاڑی چلاتے وقت اعتماد میں اضافہ ہو اور کورس کے آخرمیں سٹوڈنٹس کا تحریری اور عملی ٹیسٹ لیا جاتاہے۔ اسکول کے اسٹاف نے ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کرنے والوں کو صبح اور شام کے اوقات میں مرحلہ وار مکمل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی مینٹیننس، پریکٹیکل ٹریننگ جس میں ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی اور قانون کی پاسداری و اچھے ڈرائیور کی خصوصیات بھی سکھائیں، اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اچیومنٹ سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جاتے ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہاہے،آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز پر لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کیے جاتے ہیں،کسی بھی شہری کو میرٹ کے خلاف ڈرائیونگ لائسنس جاری  نا کیا جائے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں،مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے،لائسنس جاری کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

              ---------------------

Thursday, September 23, 2021