PRESS RELEASE DATED 24.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

24-09-2021

بہاول پور()ضلع میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات،ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے ڈیوٹی کوچیک کیا،سستی ولاپرواہی ہر گز برداشت نہیں، الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی بھی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پرجمعتہ المبارک کے حوالے سے ضلع میں مساجد اورامام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ایس ڈی پی اوزنے جمعتہ المبارک کے حوالے سے ڈیوٹی پر ماموراہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اورحفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں،الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے سے شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ شہریوں کی حفاظت کی خاطر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے۔

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

---------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

24-09-2021

بہاول پور()ٹریفک پولیس کی روڈ یوزر اورڈرائیوران کو ٹریفک اورسموگ کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری،سموگ فضائی آلودگی کی قسم ہے جو کہ دھوئیں اوردھند کے ملاپ سے بنتی ہے،دوران سموگ احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں، تاکہ مہلک حادثات سے بچا جا سکے۔ڈی پی او محمد فیصل کامران

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس روڈ یوزر اورڈرائیوران کو ٹریفک اورسموگ کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا گاہے بگاہے سٹی ایریا سمیت مختلف مقامات پرسلسلہ جاری ہے۔روڈ یوزر اورڈرائیوران کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے سٹی ٹریفک افسران نے کہا کہ سموگ پیدا ہونے کی ایک بڑی وجہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ہیں،اس لیے سموگ کے تدارک کے لیے شہریوں کو چاہیے کہ بروقت اپنی گاڑیوں کی سروس کرائیں اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو ہرگز سڑک پر نالے کر آئیں،دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی سے اجتنات کریں اوردھند ہونے کی صورت میں فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمدکریں۔ڈی پی اورمحمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ سموگ فضائی آلودگی کی قسم ہے جو کہ دھوئیں اوردھند کے ملاپ سے بنتی ہے،دوران سموگ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیںتاکہ مہلک حادثات سے بچاجاسکے ، ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہوتا ہے، محفوظ شاہرات ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔  

 جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

24-09-2021

بہاول پور()تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی کارروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث کیٹگریAکا مجرم اشتہاری گرفتار،مزید اینٹروگیشن جاری،سنگین اوردیگر مقدمات میں مطلوب وآزادمجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے تاکہ مقدمات کو بروقت یکسو اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے ،ڈی پی اومحمدفیصل کامران

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کے پیش نظرڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث Aکیٹگری کے مجرم اشتہاری بشیراحمدعرف جنگلی گرفتار کر لیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری احکامات کو فالوکیا جا رہاہے اور اس سلسلہ میں جتنے بھی اشتہاری مجرمان آزاد ہیں ان کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے گاتاکہ مقدمہ کو بروقت یکسو اورشہریوں کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے۔ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز بھی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ مؤثر کارروائیاں عمل میں لائیں ۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------

Friday, September 24, 2021