PRESS RELEASE DATED 25.09.2021 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

25-09-2021

بہاول پور()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی '' اوپن فورم پالیسی"کے تحت کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،39معزز شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے جن کو متعین وقت میں حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے،میری پالیسی شروع دن سے لیکر میری تعیناتی تک یہی رہے گی،کھلی کچہری کا مقصد بلا تاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا ہے ،ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس رائو سردار علی خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی" اوپن فورم پالیسی" کے تحت کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ روز بھی39معزز شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے، جس پر ڈی پی او نے فرداً فرداً متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے،میری پالیسی شروع دن سے لیکر تعیناتی کے آخری دن تک یہی رہے گی ،کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرناہے، مجھے یہ بات سن کر اطمینان محسوس ہوتا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں،تمام شہریوں کی درخواستوں پر خود فالو اپ لیتا ہوں جس کو گاہے بگاہے شہریوں کو آگاہ بھی کیا جارہاہے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

-----------------------

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز

25-09-2021

بہاولپور()پولیس کاغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار، ناجائزاسلحہ برآمد،مقدمات درج،اسلحہ کے ذریعے خوف ہراس و نمائش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی، ڈی پی او محمد فیصل کامران

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب رائو سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی '' اسلحہ سے پاک معاشرہ'' کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایت پر بہاول پورپولیس نے گزشتہ 03 دنوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں میں تھانہ سول لائنز،سٹی یزمان،ہیڈراجکاں،سٹی حاصل پور، ڈیر ہ نواب صاحب،ڈیراور،اوچ شریف اورنوشہرہ جدید شامل ہیں جبکہ ملزمان میں شاہ زیب، فلک شیر،محمدافضل،محمدجاوید،عبدالشکور،محمدزاہد،شاہ زمان،محمدناصر،محمدیعقوب،محمدسجاد،کریم بخش اوربشیر احمد شامل ہیں ،گرفتارملزمان سے 11 عددپسٹل30 بور ،رائفل 44 بوراوردرجنوں گولیاں بھی برآمدکرلیں،متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے پرالگ الگ مقدمات درج کرلیے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلحہ کے ذریعے خوف ہراس و نمائش کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،قیمتی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی ایسے عناصر اپنے آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پائیں گے۔

جام محمدساجد

ترجمان پولیس 

------------------
Saturday, September 25, 2021